کابل

اقتصادی کمیشن اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

اقتصادی کمیشن اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

کابل (بی این اے)نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کی زیر صدارت اقتصادی کمیشن کا اجلاس قصر مرمرین میں منعقد کیا گیا۔
باختر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم آفس نے آج ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت اقتصادیات کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی ٹرانسپورٹ اور نقل و حمل کے شعبے میں مسائل کا جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ اقتصادی کمیشن کو پیش کرے گی۔
اجلاس نے بغیر دستاویزات کی گاڑیوں اور ان کے متعلقہ مسائل کے حوالے سے موجودہ پالیسی کی بنیاد پر کاروں پر کسٹم ڈیوٹی کے عمل کو سال 1402ھ ش کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔
دوسری جانب اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزارت کان کنی و پیٹرولیم کان کنی کے لیے مربوط ٹینڈر اور فیصلہ سازی کے معیار کی رپورٹ وزارت کے اسسٹنٹ اکنامک ڈیپارٹمنٹ اور اقتصادی کمیشن کی رکن وزارتوں کے ساتھ شیئر کرے گی۔ اس حوالے سے مزید فیصلے اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس میں کیے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ فائبر لائنوں کے کرائے اور لیز پر دینے کے حوالے سے افغانستان الیکٹرک کمپنی کے اقتصادی منصوبے پر جامع بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغان الیکٹرک کمپنی، وزارت اقتصادیات، وزارت ٹیلی کمیونیکیشن، وزارت افغان ٹیلی کام مشترکہ بحث کرے گی اور اس حوالے سے اپنی سفارشات اقتصادی کمیشن کو پیش کرے گی ۔
اجلاس میں ضلع دہ سبز میں نئے شہر کی آباد کاری کے منصوبے میں جو زمینیں شامل ہیں جن کے کاغذات اور قانونی دستاویزات پوری ہیں وزارت شہرسازی اس میں شامل ہرمنصوبے کی حتمی جانچ اور فیصلے کے بعد اسے اقتصادی کمیشن کو پیش کرے گی۔