امارت اسلامیہ افغانستان اور پاکستان کے اعلی سطحی وفد کے درمیان مختلف موضوعات پر جامع گفتگو

امارت اسلامیہ افغانستان اور پاکستان کے اعلی سطحی وفد کے درمیان مختلف موضوعات پر جامع گفتگو امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد نے صدارتی محل ارگ میں ملاقات کی۔ ملا عبد الغنی برادر اخوند […]

امارت اسلامیہ افغانستان اور پاکستان کے اعلی سطحی وفد کے درمیان مختلف موضوعات پر جامع گفتگو

امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد نے صدارتی محل ارگ میں ملاقات کی۔
ملا عبد الغنی برادر اخوند سے ملاقات کے بعد پاکستانی وفد نے افغانستان کے اعلی سطح کی شخصیات سے مشترکہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی، وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد، وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی، جنرل ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس کے سربراہ مولوی عبد الحق وثیق شریک تھے۔ دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود نے باہمی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔
ملاقات میں دونوں اطراف کی شخصیات نے سکیورٹی خدشات، افغانستان کی فضا پر ڈرون پروازوں اور مخالف مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کے متعلق واضح اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔
دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ٹرانزٹ، تجارتی و اقتصادی تعلقات، طورخم اور سپین بولدک پر آنے جانے والوں کے مشکلات اور پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں فریق نے اتفاق کیا کہ اقتصادی اور تجارتی مسائل سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال سے متاثر نہیں ہوں گے۔آخر میں دونوں فریق نے بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کے حل اور سیاسی و اقتصادی روابط مضبوط اور وسیع کرنے پر زور دیا۔
ذبیح اللہ مجاہد: ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان
۱۴۴۴/۸/۱ هق
۱۴۰۱/۱۲/۳هـ ش ــ 2023/2/22م