کابل

امارت اسلامیہ افغانستان کا ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم

امارت اسلامیہ افغانستان کا ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم

 

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبد القہار بلخی نے سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں لکھا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس مثبت اقدام کو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتی ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان اپنے متوازن خارجہ پالیسی کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی خطے میں کثیر الجہتی تعلقات اور جامع تعاون کی راہ ہموار کرنے میں مددگار سمجھتی ہے۔ انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کی سہولت کاری کے کردار کو سراہتے ہوئے لکھا ہے: “عوامی جمہوریہ چین کی کوششوں کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں جنہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی۔”