امارت اسلامیہ افغانستان کی ڈنمارک میں قرآن کریم کی توہین کی مذمت

امارت اسلامیہ افغانستان کی ڈنمارک میں قرآن کریم کی توہین کی مذمت۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں انتہاپسندوں کی جانب سے قرآن کریم کی توہین اور ایک نسخے کے جلانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ آزادی اظہار رائے کے بہانے دنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں کے جذبات […]

امارت اسلامیہ افغانستان کی ڈنمارک میں قرآن کریم کی توہین کی مذمت۔

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں انتہاپسندوں کی جانب سے قرآن کریم کی توہین اور ایک نسخے کے جلانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
آزادی اظہار رائے کے بہانے دنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں کے جذبات اور شعائر کے توہین کی کسی طور پر اجازت نہیں دی جاسکتی۔
امارت اسلامیہ افغانستان ایک بار پھر اپنا موقف دہراتی ہے اور یورپی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان انتہا پسندوں کی نفرت انگیزی کو روکیں۔