امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان کا عالمی ادارہ “اوچا”OCHA کے بیان پر ردعمل

امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان کا عالمی ادارہ “اوچا”OCHA کے بیان پر ردعمل اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے OCHA (ادارہ برائے مانیٹرنگ انسانی امداد) کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ معاشی مسائل کی وجہ سے افغانستان کا نیا نظام سقوط کرے گا۔ افغان عوام میں امارت اسلامیہ کی جڑیں گہری ہیں۔ یہ کوئی بیرونی امداد […]

امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان کا عالمی ادارہ “اوچا”OCHA کے بیان پر ردعمل
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے OCHA (ادارہ برائے مانیٹرنگ انسانی امداد) کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ معاشی مسائل کی وجہ سے افغانستان کا نیا نظام سقوط کرے گا۔ افغان عوام میں امارت اسلامیہ کی جڑیں گہری ہیں۔ یہ کوئی بیرونی امداد کی بیساکھی پر کھڑا نظام نہیں ہے جو معاشی مشکلات کی وجہ سے سقوط کرے گا۔ بلاشبہ جس ملک میں اتنی طویل جنگیں لڑی جائیں وہ کچھ عرصے کےلیے معاشی طور پر کمزور ہوسکتا ہے۔ لیکن امارت اسلامیہ معاشی وسائل بحال کرنے اور ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اس مقصد کے حصول کےلیے زبردست اقدامات کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ان شاءاللہ۔
ذبیح اللہ مجاہد