کابل

امارت اسلامیہ لڑکیوں کی تعلیم کی مخالف نہیں: مولوی عبدالکبیر

امارت اسلامیہ لڑکیوں کی تعلیم کی مخالف نہیں: مولوی عبدالکبیر

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے بدھ کو افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے سیکریٹری مارکس پوٹزل سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر سے ملاقات میں پوٹزل نے اقوام متحدہ کے دفاتر کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر امارت اسلامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
مولوی عبدالکبیر نے اپنی گفتگو میں افغان شخصیات کی وطن واپسی میں یوناما کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ یوناما کے تعاون سے اب تک سینکڑوں افغان سیاسی شخصیات ملک واپس آچکی ہیں۔
مولوی عبدالکبیر نے اقوام متحدہ سمیت تمام امدادی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا، جو ضرورت مند افغانوں کو انسانی امداد فراہم کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ تمام امدادی تنظیموں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی تجویز کو سراہتے ہوئے عالمی برادری سے افغانستان میں اپنے سفارت خانے کھولنے کا مطالبہ کیا۔
نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے یاد دلایا کہ امارت اسلامیہ لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں ہے۔
آخر میں مولوی عبدالکبیر نے اس ملاقات میں کہا کہ امارت اسلامیہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ممالک اور تنظیموں کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔