کابل

امارت اسلامیہ نے دبئی میں افغان قونصل خانے میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا

امارت اسلامیہ نے دبئی میں افغان قونصل خانے میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا

کابل:
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے مختلف ممالک میں افغان سفارت خانوں کے لئے نمائندگان کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے، ایران اور ترکی کے بعد گزشتہ روز وزارت خارجہ کی جانب سے خبر شائع ہوئی کہ دبئی میں ان کے نمائندے نے افغان قونصل خانے کا چارج سنبھال لیا۔
وزارت خارجہ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں ان کی طرف سے متعارف کرایا گیا نمائندہ قونصل خانے میں داخل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ وزارت خارجہ نے عبدالرحمن فدا جیسے تجربہ کار نوجوان کو قونصلر امور کے انچارج کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ وہ اس سے قبل کابل میں وزارت خارجہ میں کام کرتا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امارت اسلامیہ کو افغانستان کے پڑوسی ملک ایران میں سفارتی مشن ملا تھا۔
ساتھ ہی ترکی کے شہر استنبول میں افغان قونصل خانہ بھی افغان نمائندے کے حوالے کر دیا گیا۔
اس سے قبل قطر اور پاکستان میں افغانستان کے نمائندوں کو یکے بعد دیگرے وزارت خارجہ کی جانب سے متعارف کرائے گئے سفارت کاروں کے حوالے کیا گیا تھا۔
اسلام آباد اور دوحہ میں سفارت خانوں کے علاوہ کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں امارت اسلامیہ کے سفارت کار افغان مشنز کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
روس، چین اور ترکمانستان میں امارت اسلامیہ کے سفارت کاروں نے پہلے ہی سے چارج سنبھال لیا ہے۔
امارت اسلامیہ کے نمائندے مذکورہ ممالک کے علاوہ کچھ اور ممالک میں بھی کام کر رہے ہیں۔
امارت اسلامیہ کو مختلف ممالک کی جانب سے یکے بعد دیگرے سفارت خانے سپرد کئے جارہے ہیں جوکہ سفارتی لحاظ سے اہم پیشرفت سمجھی جاتی ہے اور وزارت خارجہ کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔