امارت اسلامیہ کے بعض راہنماؤں پر ویزوں کی پابندی سے متعلق

امارت اسلامیہ کے بعض راہنماؤں پر ویزوں کی پابندی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کا تازہ ترین اعلامیہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان ایک ذمہ دار حکومت کی حیثیت سے اپنے ملک کے عوام کے ان تمام حقوق کی بجا آوری کےلیے خود کو پابند سمجھتی […]

امارت اسلامیہ کے بعض راہنماؤں پر ویزوں کی پابندی سے متعلق
امریکی محکمہ خارجہ کا تازہ ترین اعلامیہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان ایک ذمہ دار حکومت کی حیثیت سے اپنے ملک کے عوام کے ان تمام حقوق کی بجا آوری کےلیے خود کو پابند سمجھتی ہے جس کی اسلام، افغانی روایات اور وقت کی ضرورت اجازت دیتی ہو۔ وزارت خارجہ امریکا پر واضح کرتی ہے کہ افغان حکومت تمام مالیاتی اور بینکنگ پابندیوں کے باوجود اپنے ملک کے عوام کو خوشحال زندگی دینے کی کوشش کرتی ہے۔ افغانستان کے مالیاتی اور بینکنگ سسٹم پر ناجائز پابندیاں افغانوں کے بنیادی انسانی حقوق غصب کرنے کے مترادف ہے۔ تعلیم اور صحت سمیت خوشحال زندگی کے بہت سے پہلوؤں تک افغان عوام کی رسائی ناممکن بنا دیتی ہے۔
امریکا کو دوحہ معاہدے پر کاربند رہنا چاہیے اور معاہدے پر عمل درآمد کرکے یہ ظاہر کرے کہ امریکی حکومت کے ساتھ کیے گئے قانونی دستاویزات اور وعدے درست ہیں۔ افغان حکومت امریکا کے ساتھ تمام اختلافی امور پر بات چیت کےلیے تیار ہے۔
افغان حکومت امریکا کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتی ہے اور ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ متنازع امور سفارتی ذرائع اور بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں۔ ہمارے دو طرفہ تعلقات نے واضح کیا ہے کہ دباؤ کی پالیسی مسائل کے حل کی راہ نہیں ہے۔