امارت اسلامیہ کے پاس عوام اور خطے کے لئے امن و استحکام کا پیغام ہے

آج کی بات افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے سلسلے میں امریکی افواج نے بالآخر سب سے بڑا فوجی اڈہ بگرام کو خالی کرا لیا۔ بگرام سے امریکی فوجیوں کی واپسی افغانستان میں 20 سالہ غیر قانونی امریکی مشن کے خاتمے کی علامت ہے جو افغانستان اور خطے کے استحکام کے لئے خوشخبری […]

آج کی بات
افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے سلسلے میں امریکی افواج نے بالآخر سب سے بڑا فوجی اڈہ بگرام کو خالی کرا لیا۔
بگرام سے امریکی فوجیوں کی واپسی افغانستان میں 20 سالہ غیر قانونی امریکی مشن کے خاتمے کی علامت ہے جو افغانستان اور خطے کے استحکام کے لئے خوشخبری لاتی ہے۔
پچھلے 20 سالوں میں افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کے سنگین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
اب جب یہ موجودگی امارت اسلامیہ اور امریکہ کے مابین دوحہ معاہدے کے تحت ختم ہوگئی ہے تو افغان عوام ایک مثبت تبدیلی کی امید کر رہے ہیں۔
کابل انتظامیہ کی وہ فورسز جو نیشنل آرمی کے دائرے میں امریکیوں کے کروڑوں ڈالر کی لاگت سے تربیت یافتہ ہوگئیں آج امارت اسلامیہ کی صف میں جوق در جوق شامل ہو رہی ہیں اور کابل انتظامیہ سے علحیدگی اختیار کر رہی ہیں۔
اس سے امارت اسلامیہ اور اس کے مجاہدین پرعوام کی نیک نیتی ظاہر ہوتی ہے۔
امارت اسلامیہ نے بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کی واپسی کو امن کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امریکی حکام سے حقائق کو قبول کرنے اور امارت اسلامیہ کے خلاف مزید پروپیگنڈوں سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔
امارت اسلامیہ تمام افغانوں کو ایک گھر کے بھائی کی مانند سمجھتی ہے اور ان کی جان و مال کا تحفظ کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔
امارت اسلامیہ نے اپنے عوام اور افغانستان کے پڑوسیوں کو یقین دلایا ہے کہ مجاہدین کی پیشرفت سب کے لئے امن ، سلامتی اور استحکام کا پیغام دیتی ہے اور کسی کو بھی اس کی فکر نہیں کرنی چاہئے۔