امریکہ کی طرف افغانوں کو ملک سے فرار کی ترغیب کی غرض سے ویزا پیشکش کے متعلق امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

امریکی حکومت کی جانب سے ان افغانوں کے لیے جو امریکی جارحیت کے ساتھ مترجم وغیرہ شعبہ جات میں معاون رہ چکے ہیں، انہیں ویزے کی پیشکش اور ملک چھوڑنے کی ترغیب دینا، ہمارے ملک میں کھلی مداخلت ہے،جس کی امارت اسلامیہ مذمت کرتی ہے۔ ہم نے پہلے بھی اعلان کیا تھا کہ امریکی جارحیت […]

امریکی حکومت کی جانب سے ان افغانوں کے لیے جو امریکی جارحیت کے ساتھ مترجم وغیرہ شعبہ جات میں معاون رہ چکے ہیں، انہیں ویزے کی پیشکش اور ملک چھوڑنے کی ترغیب دینا، ہمارے ملک میں کھلی مداخلت ہے،جس کی امارت اسلامیہ مذمت کرتی ہے۔
ہم نے پہلے بھی اعلان کیا تھا کہ امریکی جارحیت کے بعد ان مترجمین اور کارکنوں کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے،جنہوں نے امریکہ کا ساتھ دیا تھا۔
وہ اپنے ملک میں آرام اور پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں اور انہیں کوئی خطرہ متوجہ نہیں ہے۔
امریکہ سمیت تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں ایسی مداخلت پسندانہ پالیسی سے باز رہنا چاہیے۔ امارت اسلامیہ افغانستان
25 ذی الحجۃ 1442 ھ ق
13 اسد 1400 ھ ش
04 اگست 2021 ء