امریکی ڈرون  فضائی حملے،خواتین بچوں سمیت 32 شہید زخمی

جارح امریکی فوجوں نے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے کرائے کے قاتلوں نے آقاؤں کی نقش قدم پر چلتے ہوئے ننگرہار، میدان، بغلان ،غزنی، جوزجان اور لوگر صوبوں میں نہتے مسلمان کا جینا حرام کردیا۔ تفصیل کے مطابق اتوار کےروز صوبہ ننگرہار ضلع شیرزاد کے مرک خیل کے […]

جارح امریکی فوجوں نے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے کرائے کے قاتلوں نے آقاؤں کی نقش قدم پر چلتے ہوئے ننگرہار، میدان، بغلان ،غزنی، جوزجان اور لوگر صوبوں میں نہتے مسلمان کا جینا حرام کردیا۔

تفصیل کے مطابق اتوار کےروز صوبہ ننگرہار ضلع شیرزاد کے مرک خیل کے علاقے پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت 3 افراد شہید ہوئے۔

دریں اثناء صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے ڈندو کے علاقے پر اسی نوعیت فضائی حملے میں 2 شہری شہید جب کہ ایک زخمی ہوا۔

صوبہ بغلان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع نہرین کے ارباب خیل اور دہ مردہ کے علاقے پر شدید فضائی حملوں سے 13 افراد زخمی،حافظ بچہ کے مقام پر بمباری سے ایک مکان تباہ، 2 افراد شہید اور مالی نقصانات،اسی طرح ضلع تالاوبرفک کے دشت لجام کے علاقے پر وحشی درندوں کی بمباری سے ایک شخص شہید ، بچوں خواتین سمیت متعدد زخمی، مسجد ،ایک مکان اور دکان مہندم ہوئے۔

دوسری جانب  صوبہ غزنی کے صدرمقام غزنی شہر کے قلعہ غچ گاؤں پر فضائی حملے کے دوران محمد کریم کا مکان تباہ،2 بچیاں شہید اور 2 زخمی ہوئيں، جب کہ جوزجان ضلع منگجیک کے مرکز سے آس پاس علاقوں کو کٹھ پتلی غلاموں نے مارٹرگولوں کا نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں گاؤں میں ایک شخص شہید ہوا۔

ذرائع کے مطابق صوبہ لوگر ضلع خروار کے سپیدار کے علاقے میں وحشی غاصب امریکی فضائیہ کے ڈرون حملے میں شہریوں کی گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ ایک خاتون اور 2 بچے زخمی ہوئے۔