قندھار

امیرالمومنین حفظہ اللہ نے اقربا پروری اور بھنگ کی کاشت پر پابندی کے حوالے سے دو اہم احکامات جاری کر دیئے۔

امیرالمومنین حفظہ اللہ نے اقربا پروری اور بھنگ کی کاشت پر پابندی کے حوالے سے دو اہم احکامات جاری کر دیئے۔

 

قندھار:
سرکاری اداروں میں بعض حکام کی جانب سے اپنے مقرر کردہ بیٹوں کی برطرفی کے حوالے سے قیادت کا حکم:

امارت اسلامیہ افغانستان کے امیر المومنین شیخ الحدیث ہبۃ اللہ اخندزادہ حفظہ اللہ نے امارت اسلامیہ کے تمام سرکاری اداروں میں حکام کی جانب سے اپنے بچوں کی تقرری کو کالعدم کرنے کا حکم دیا۔
مورخہ 13/8/1443 ہجری قمری تاریخ کے فرمان نمبر (30) کے مطابق تمام وزارتوں، محکموں اور خود مختار سرکاری اداروں کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رشتہ داری اور ذاتی تعلقات کی بنیاد پر کسی کو ڈیوٹی دینے سے اجتناب کریں۔

اس ہدایت کے مطابق امارت کے تمام سرکاری اداروں کے ذمہ داران جنہوں نے اپنے ایک یا ایک سے زیادہ بیٹوں کو اپنے ماتحت اداروں میں تعینات کیا ہے، اس حکم کے نوٹیفکیشن کے بعد ان کی تقرری کالعدم ہو گئی ہے اور انہیں حکم دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کے بجائے دوسرے لوگوں کو تعینات کریں۔

اس کے علاوہ ایک اور فرمان میں امیر المومنین حفظہ اللہ نے ملک میں بھنگ کی کاشت پر پابندی کے بارے میں نیا حکم جاری کر دیا۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے امیر المومنین شیخ الحدیث مولوی ہبۃ اللہ اخندزہ نے 16/8/1444ھ ق تاریخ کے فرمان نمبر (510) کے مطابق ملک میں بھنگ کی کاشت پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں بھنگ کے پودے لگانا قطعی طور پر ممنوع ہے اور اس کے بعد کوئی بھی اپنی زمین پر بھنگ کی کاشت نہیں کر سکتا اور اگر کوئی اپنی زمین پر بھنگ کاشت کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کی کاشت کو ختم کر دیا جائے گا۔

حکم نامے میں وزارت داخلہ اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو خلاف ورزی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کا حکم دیا گیا ہے اور عدالتوں کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو شرعی قوانین کے مطابق سزا دی جائے۔

اس حکم نامے کی دوسری شق میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم نامہ اشاعت کے ساتھ ہی نافذ العمل ہے۔