ذبیح اللہ مجاہد

امیر المومنین حفظہ اللہ سے متعدد صوبوں کے علماء کرام اور ذمہ داران کی ملاقات

امیر المومنین حفظہ اللہ سے متعدد صوبوں کے علماء کرام اور ذمہ داران کی ملاقات

قندہار۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے امیرالمومنین شیخ القرآن والحدیث مولوی ہبۃ اللہ اخندزادہ حفظہ اللہ سے قندھار، کابل، کاپیسا، بغلان، فاریاب، خوست اور ننگرہار صوبوں کے متعدد علماء کرام نے ملاقات کی، اس ملاقات میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ اور وزیر ٹیکنالوجی نے بھی شرکت کی۔

نشست کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد امارت اسلامیہ کے امیرالمومنین حفظہ اللہ نے افتتاحی خطاب کیا جس میں انہوں نے علماء کرام کو اپنی کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا اور اسلامی نظام کی احسن طریقے سے خدمت کرنے پر زور دیا، دینی علوم کی ترویج، کتابیں اور مضامین لکھنے اور شریعت کے تمام احکام کے نفاذ کی ہدایت کی۔

بعد ازاں علماء کرام سے متعدد موضوعات پر تجاویز لی گئیں، انہوں نے بھی باری باری متعلقہ موضوعات پر روشنی ڈالی اور امارت اسلامیہ کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے عوام کے کچھ مسائل بھی امیرالمومنین حفظہ اللہ کے سامنے رکھیں۔

علماء کرام نے وعدہ کیا کہ وہ امارت اسلامیہ کی قیادت کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرنا اور عوام کے مسائل حل کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، نیز اسلامی نظام کی بہتری اور ترقی کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں گے۔ یہ نشست رات گئے تک جاری رہی اور اس کا اختتام دعا پر ہوا۔
ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان
02/03/2023