کابل

اٹلی کے جنوبی سمندر میں ڈوبنے والے افغان باشندوں کی شہادت کے حوالے سے امارت اسلامیہ کا تعزیتی پیغام

  نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ سمندری راستے سے کشتی میں ترکی سے اٹلی جانے والے 80 کے قریب افغان مہاجرین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، اٹلی کے جنوبی سمندر میں ڈوب کر شہید ہوگئے۔ انالله واناالیه راجعون امارت اسلامیہ افغانستان تمام شہدا کی مغفرت اور اہل […]

 

نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ سمندری راستے سے کشتی میں ترکی سے اٹلی جانے والے 80 کے قریب افغان مہاجرین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، اٹلی کے جنوبی سمندر میں ڈوب کر شہید ہوگئے۔
انالله واناالیه راجعون
امارت اسلامیہ افغانستان تمام شہدا کی مغفرت اور اہل خانہ و لواحقین کےلیے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔ ایک بار پھر شہریوں کو ہدایت کرتی ہے کہ غیر قانونی طریقوں سے بیرون ممالک سفر کرنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ فلاحی اداروں اور بالخصوص بین الاقوامی ریڈ کراس تنظیم پر زور دے رہی ہے کہ وہ اٹلی کے جنوبی سمندر میں ڈوب جانے والے افغانوں کی لاشیں تلاش کرنے اور ان کی واپسی میں انسانی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔