ایرانی وزیر خارجہ کی نامناسب گفتگو کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان

پیر کےروز21 دسمبر  ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے طلوع نیوز سے انٹرویو کے دوران کچھ ایسی باتیں کیں، جسے واضح طور پر افغانستان کے اندرونی امور میں مداخلت سمجھا جاتا ہے۔ ایرانی حکام کے اس طرح غیرذمہ دارانہ  اور حقیقت کے خلاف بیانات دو دوست اور پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچاتا […]

پیر کےروز21 دسمبر  ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے طلوع نیوز سے انٹرویو کے دوران کچھ ایسی باتیں کیں، جسے واضح طور پر افغانستان کے اندرونی امور میں مداخلت سمجھا جاتا ہے۔

ایرانی حکام کے اس طرح غیرذمہ دارانہ  اور حقیقت کے خلاف بیانات دو دوست اور پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

اقوام متحدہ کی کسی دہشت گردی کی فہرست میں امارت اسلامیہ شامل نہیں ہے، اس حوالے سے ایرانی وزیرخارجہ کی گفتگو لاعلمی پر مبنی ہے۔ ایرانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ اس طرح غیرذمہ دارانہ بیانات سے افغان قوم کے جذبات کو مجروح نہ کریں۔

ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے اور کررہے ہیں کہ ایران سمیت اپنے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ  مثبت تعلقات قائم رکھے اور ان سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ آئندہ کےلیے ایسے باتیں نہ کی جائیں، تاکہ ہمیں بھی ردعمل پر مجبور نہ کیاجاسکے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

07 جمادی الاولی 1442 ھ بمطابق  22 دسمبر 2020 ء