کابل

ایران کے سفیر کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات: سیاسی و معاشی صورت حال پر بات چیت

ایران کے سفیر کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات: سیاسی و معاشی صورت حال پر بات چیت

کابل: (الامارہ اردو) آج دفتر خارجہ میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ایران کے سفیر حسن کاظمی قمی اور نائب سفیر حسین مرتضوی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
وزیر خارجہ نے امارت اسلامیہ افغانستان کی سیاسی کامیابیوں اور تجارتی و معاشی صورت حال پر گفتگو کی۔ انہوں نے ایران میں قید افغان باشندوں کی رہائی اور انھیں امارت اسلامیہ کے سپرد کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی سفیر نے مزید تعاون کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا: ہم افغانستان کی مصنوعات اور پھل اچھی قیمت پر خریدنے اور زرعی ترقی کے شعبے میں افغان کسانوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ملاقات میں کئی علاقائی مسائل اور حالیہ واقعات کے علاوہ تجارت کی ترقی اور ریلوے کی توسیع کے کام کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔