بادغیس

بادغیس، 1200 ایکڑ اراضی پوست کی کاشت سے پاک کردی گئی

بادغیس، 1200 ایکڑ اراضی پوست کی کاشت سے پاک کردی گئی

قلعہ نو (بی این اے) بادغیس کے ضلع تگاب عالم میں ایک ہزار دو سو ایکڑ اراضی پر موجود پوست کی فصل تلف کر دی گئی۔
پولیس کے ترجمان صدیق اللہ صادقی نے باختر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کو بتایا کہ اس کارروائی میں صوبائی اتھارٹی کے نمائندے، انسداد منشیات پولیس حکام، انٹیلی جنس اور محکمہ زراعت کے نمائندے شریک تھے اور 1200 ایکڑ اراضی پوست سے پاک کردی گئی۔