بجلی کی فراہمی: ترکمن حکام نے متعدد منصوبے مکمل کرنے کا یقین دلایا۔ وزیر توانائی

بجلی کی فراہمی: ترکمن حکام نے متعدد منصوبے مکمل کرنے کا یقین دلایا۔ وزیر توانائی کابل۔ وفاقی وزیر توانائی مولوی عبداللطیف منصور اور افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مولوی محمد حنیف حمزہ وفد کے ہمراہ ترکمانستان کا سرکاری دورہ مکمل کر کے کابل واپس پہنچ گئے۔ پانی و توانائی کے وزیر مولوی عبداللطیف نے […]

بجلی کی فراہمی: ترکمن حکام نے متعدد منصوبے مکمل کرنے کا یقین دلایا۔ وزیر توانائی

کابل۔
وفاقی وزیر توانائی مولوی عبداللطیف منصور اور افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مولوی محمد حنیف حمزہ وفد کے ہمراہ ترکمانستان کا سرکاری دورہ مکمل کر کے کابل واپس پہنچ گئے۔
پانی و توانائی کے وزیر مولوی عبداللطیف نے کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بجلی کے معاہدے میں توسیع، 500KV لائن منصوبے کی تکمیل، نورالجہاد سب سٹیشن کی تعمیر اور ٹاپ منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ترکمن حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے۔
مولوی منصور نے کہا کہ اس دورے کے دوران ترکمانستان نے بجلی کے معاہدے میں سال 2023 کے لیے توسیع کر دی ہے اور ان منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ 500 کے وی لائن کی تکمیل اور نورالجہاد سب سٹیشن کی تعمیر سے ترکمانستان سے افغانستان کو درآمد کی جانے والی بجلی کی مقدار میں 110 میگاواٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔ اسی طرح 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبہ مکمل کرنے، ٹاپ پراجیکٹ اور 500 کے وی لائن جو افغانستان کے راستے پاکستان تک جاتی ہے، کے نفاذ سے افغانستان کے متعلقہ صوبوں کی لاکھوں آبادی بجلی سے مستفید ہو جائے گی۔
شبرغان-الوان دشت 500 کلو وولٹ منصوبہ مکمل کرنے کی کوششیں:
مولوی عبداللطیف منصور نے مزید کہا کہ ہم نے دورے کے دوران ترکمن حکام کے ساتھ شبرغان-الوان دشت 500 KV پاور ٹرانسمیشن لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے اور اس منصوبے کے ذریعے ترکمانستان کو بجلی سے منسلک کرنے کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترکمانستان کی وزارت توانائی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 3 سال قبل اپنی سرزمین میں 500 KV لائن کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے اور اب افغانستان کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ شبرغان- الوان دشت 500 کلو وولٹ منصوبے کے بقیہ کام کو مکمل کرنے کے موضوع پر بات چیت کے لئے جلد ان کا ایک تکنیکی وفد افغانستان آئے گا۔
500 KV لائن اور سب سٹیشن (ترکمانستان-الوان دشت-ارغندی) کا منصوبہ افغانستان کو 1000 میگاواٹ بجلی درآمد کر سکے گا جس میں سے 450 میگاواٹ بجلی پہلے مرحلے میں دستیاب ہوگی۔
اس سے تاجکستان اور ازبکستان کے علاوہ ترکمانستان سے درآمد شدہ بجلی دارالحکومت کابل اور متعدد صوبوں تک پہنچے گی اور ارغندی تک اس منصوبے کی تکمیل سے ہم بجلی کے شعبے میں موجودہ ضروریات کو پورا کر سکیں گے۔