بلخ: گورنر مولوی محمد داؤد مزمل کی افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی مسز روزا اوتن بائیفا سے ملاقات

بلخ: گورنر مولوی محمد داؤد مزمل کی افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی مسز روزا اوتن بائیفا سے ملاقات گورنر مولوی محمد داؤد مزمل نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ مسز روزا اوتن بائیفا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں افغانستان کے عوام بالخصوص […]

بلخ: گورنر مولوی محمد داؤد مزمل کی افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی مسز روزا اوتن بائیفا سے ملاقات

گورنر مولوی محمد داؤد مزمل نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ مسز روزا اوتن بائیفا سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں افغانستان کے عوام بالخصوص صوبہ بلخ میں صحت، زراعت، تعلیم، برقی توانائی، کان کنی، کارخانوں اور صنعتی زونز کی تخلیق، ترقیاتی منصوبوں اور انسانی امداد کو راغب کرنے کے شعبوں میں مسائل اور ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں بلخ کے گورنر نے عوام کو خدمات کی فراہمی، امارت اسلامیہ کے لیے عوام کی حمایت، انتظامی بدعنوانی کے خاتمے، افغانستان میں منشیات کی پیداوار اور کاشت پر پابندی، امارت اسلامیہ افغانستان کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی ترجیح تجارت، صحت ، شاہراہوں اور ریلوے لائن کی تعمیر، پانی کے مسائل کا حل، کان کنی، بجلی کے لیے ڈیموں کی تعمیر اور زراعت کے لیے کینالز کی تعمیر ہے، اقوام متحدہ افغانستان میں ان شعبوں میں امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ تعاون کرے۔
بعد ازاں، مسز روزا اوتن بائیفا نے اپنی گفتگو میں کہا: ہمارے کام کی ترجیحات پناہ گاہوں کی تعمیر اور انسانی امداد اور افغانستان کے لوگوں کو درکار بنیادی سامان ہے، اور اقوام متحدہ کے دفاتر بھی لوگوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے افغانستان میں مختلف شعبوں میں اقوام متحدہ کے تعاون کا یقین دلایا اور اس تنظیم کے دفاتر کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔