بچیوں کی تعلیم میں تاخیر کے بہانے امارت اسلامیہ کے راہنماؤں پر امریکا کی جانب سے ویزوں کی پابندیوں کے رد عمل میں امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

بچیوں کی تعلیم میں تاخیر کے بہانے امارت اسلامیہ کے راہنماؤں پر امریکا کی جانب سے ویزوں کی پابندیوں کے رد عمل میں امارت اسلامیہ کا اعلامیہ افغانستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔ امارت اسلامیہ بھی اسی طرح اپنے دینی اور ثقافتی روایات و اقدار کی پابند ایک آزاد سیاسی نظام ہے۔ امارت […]

بچیوں کی تعلیم میں تاخیر کے بہانے امارت اسلامیہ کے راہنماؤں پر امریکا کی جانب سے ویزوں کی پابندیوں کے رد عمل میں امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

افغانستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔ امارت اسلامیہ بھی اسی طرح اپنے دینی اور ثقافتی روایات و اقدار کی پابند ایک آزاد سیاسی نظام ہے۔ امارت اسلامیہ اپنے سیاسی نظام چلانے اور اسے مستحکم کرنے کےلیے سیاسی، ثقافتی، اجتماعی، اقتصادی اور تعلیمی شعبوں کےلیے اپنے اصول رکھتی ہے۔ انہی اصولوں کی روشنی میں اپنی مملکت کے باشندوں کا معیار زندگی بلند کرنا، ان کی مشکلات حل کرنا اور اسے ترقی دینا اپنی ذمہ دار سمجھتی ہے۔ اس لیے امارت اسلامیہ کسی بیرونی طاقت کو اپنے نظام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتی۔
امارت اسلامیہ جس طرح کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، وہ دوسرے ممالک سے بھی اسی نوع کے تعلقات کی امید رکھتی ہے اور برابری کی سطح پر تعلقات کے قیام کا مطالبہ اپنا حق سمجھتی ہے۔ امریکا کا یہ فیصلہ افغان عوام کے ساتھ خیر خواہی کی بنیاد پر نہیں، بلکہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کےلیے بہانے تلاش کر رہا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان
14 اکتوبر 2022