کابل

بہترین سیکیورٹی اور منشیات و بدعنوانی کے خاتمے کے لیے افغان حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ مارکس پوتزل

بہترین سیکیورٹی اور منشیات و بدعنوانی کے خاتمے کے لیے افغان حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ مارکس پوتزل

 

کابل: رئیس الوزراء کے انتظامی معاون مولوی عبدالسلام حنفی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے سیاسی معاون مارکس پوٹزل سے ملاقات کی۔
مارکس پوٹزل نے افغانستان میں امن وامان کے لیے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے رئیس الوزراء کے انتظامی معاون کو افغانستان کے مسائل کے حوالے سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے کانفرنس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں 22 ممالک کے نمائندے اور 2 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ افغانستان، خطے اور دنیا کی مستقل سلامتی، انسانی حقوق اور افغانستان سے متعلق دیگر مسائل پر بات چیت اور تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پوتزل نے سیکورٹی، منشیات اور بدعنوانی کے خلاف جنگ میں امارت اسلامیہ کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ان اقدامات سے امارت اسلامیہ اور عالمی برادری کے درمیان رابطوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
اسی دوران مولوی عبدالسلام حنفی نے امارت اسلامیہ اور یوناما کے عہدیداروں کے درمیان دوطرفہ ملاقاتوں کے انعقاد کو امارت اسلامیہ اور اقوام متحدہ کے درمیان رابطوں میں اضافے کے لیے اہم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ اسلامی شریعت اور اپنے قومی مفادات کے دائرہ کار میں بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق، تعلیم اور میڈیا کی آزادی کا احترام کرتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امارت اسلامیہ کو امید ہے دوحہ کانفرنس کے شرکاء ان شعبوں میں امارت اسلامیہ کے مثبت اور اہم اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے موثر اور مثبت فیصلے کریں گے ۔