بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ مطیع الحق خالص

جناب مولوی مطیع الحق خالص ترجمہ : ہارون بلخی جناب مولوی مطیع الحق خالص جہادی رہبر مولوی محمد یونس خالص رحمہ اللہ کے فرزند،ان کا تعلق نبی خیل قبیلے سے ہے اور 1961ء کو صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے نکڑخیل گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی دینی علوم اپنے والد رحمہ اللہ تعالی اور چچا مولوی […]

جناب مولوی مطیع الحق خالص

ترجمہ : ہارون بلخی

جناب مولوی مطیع الحق خالص جہادی رہبر مولوی محمد یونس خالص رحمہ اللہ کے فرزند،ان کا تعلق نبی خیل قبیلے سے ہے اور 1961ء کو صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے نکڑخیل گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی دینی علوم اپنے والد رحمہ اللہ تعالی اور چچا مولوی محمد یوسف اور مولوی محمد اسحاق محق رحمہمااللہ تعالی سے پڑھیں، جب کہ ابتدائی و متوسط عصری تعلیم اپنے علاقے کے اسکول سے حاصل کی۔

کمیونزم کودتا کے بعد 1978ء کو ہمسائیہ ملک پاکستان ہجرت کی اور بقیہ علوم خیبر پشتونخوا کے مختلف مدارس میں پڑھیں۔ اسی طرح 1988ء کو اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ سے بیچلر تک دینی علوم اور پنجاب یونیورسٹی سے اسلامیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔  جب کہ جامعہ امدادالعلوم پشاور سے 1991ء کو دورہ  حدیث کی سعادت سے بھی سرفراز ہوئے۔

آپ حافظ قرآن ہیں،اپنی مادری زبان پشتو کے علاوہ اردو اور عربی بھی بول سکتے ہیں۔ مولوی مطیع الحق خالص 1408 ھ سے مدرسۃ الہجرۃ والجہاد میں استاد اور بعد میں اسلامی حزب کی تنظیم  میں تعلیم وتربیت کے سربراہ کی حیثیت سے بیرونی رفاہی اور امدادی اداروں سے رابطے کے انچارج رہے۔ روسی جارحیت اور کمیونسٹ نظام کے خاتمہ کے بعد 1412ھ سے برہان الدین ربانی کی حکومت اور اس کے بعد امارت اسلامیہ کے قیام کے دوران صوبہ ننگرہار کے تعلیم وتربیت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

امریکی جارحیت کےبعد آپ نے اپنے والد بزرگوار جہادی رہبر مولوی محمد یونس خالص رحمہ اللہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جہاد کے راستے کو اپنا لیا۔ مجاہدین کی رہنمائی اور عوام کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا۔ مولوی مطیع الحق خالص فروری 2019ء کو امریکا کیساتھ ہونے والے مذاکراتی ٹیم کے رکن مقرر ہوئے اور اس وقت سیاسی دفتر اور مذاکراتی ٹیم کے رکن ہیں۔