تخار میں جوتے اور چپل بنانے کی صنعت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے

تخار میں جوتے اور چپل بنانے کی صنعت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے تخار : صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ وہ تالقان شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف قسم کے چمڑے کے جوتے اور چپل بناتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے ان کے کسٹمرز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ […]

تخار میں جوتے اور چپل بنانے کی صنعت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے

تخار : صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ وہ تالقان شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف قسم کے چمڑے کے جوتے اور چپل بناتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے ان کے کسٹمرز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تخار کے متعدد رہائشی اس صوبے میں تیار ہونے والے جوتوں اور چپل کے معیار سے خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ لوگ قومی مصنوعات کا استعمال کریں اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

دوسری جانب مذکورہ صوبے کے صنعت و تجارت کے حکام اور حکومت قومی مصنوعات کی سپورٹ کے ذریعے صنعتکاروں کی معاونت کر رہے ہیں۔

صوبہ تخار میں 35 جوتے اور چپل بنانے کے کارخانے ہیں جہاں سینکڑوں لوگ کام میں مصروف ہیں۔