اشک آباد

ترکمانستان، امارت اسلامیہ کے تجارتی اتاشی تعینات، کام کا آغاز کردیا

ترکمانستان، امارت اسلامیہ کے تجارتی اتاشی تعینات، کام کا آغاز کردیا

کابل(بی این اے) محمد ہارون سعیدی ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفارت خانے کے کمرشل اتاشی کے طور پر تعینات کردیے گئے اور انہوں نے اپنا کام کا آغاز کردیا۔
ترکمانستان میں امارت اسلامیہ کے سفارت خانے نے خبر میں کہا ہے کہ اشک آباد میں افغانستان کے سفارت خانے میں اس موقع پر ہونے والی تقریب میں متعدد قومی تاجروں اور افغان سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔
افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت الحاج نورالدین عزیزی نے اس پروگرام میں بذریعہ فون شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے ترکمانستان میں قومی تاجروں کو خدمات فراہم کرنے میں کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔
اس کے بعد ترکمانستان میں مقیم امارت اسلامیہ افغانستان کے سفارت خانے کے سربراہ فضل محمد صابر نے افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات اور تعاون کی ترقی اور توسیع میں قومی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے گراں قدر کردار کا ذکر کیا اور اس میدان میں تاجروں اور افغان حکومت کی کوششوں کو سراہا۔