تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کی حمایت اور تحفظ کےبارے امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان

کابل انتظامیہ کے اعلی حکام نے چند تعلیمی اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ گویا ( خدانخواستہ) امارت اسلامیہ کے مجاہدین  چند  یونیورسٹیوں پر حملے اور اسے نقصان پہنچانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ امارت اسلامیہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں، ہائی اسکولوں، مدارس وغیرہ عوامی مقامات کی حمایت،نگرانی اور ضرورت کی صورت میں اس […]

کابل انتظامیہ کے اعلی حکام نے چند تعلیمی اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ گویا ( خدانخواستہ) امارت اسلامیہ کے مجاہدین  چند  یونیورسٹیوں پر حملے اور اسے نقصان پہنچانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

امارت اسلامیہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں، ہائی اسکولوں، مدارس وغیرہ عوامی مقامات کی حمایت،نگرانی اور ضرورت کی صورت میں اس کی سخت حفاظت کرتی ہے۔

یہ بہت بعید بات ہے کہ خدانخواستہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کسی تعلیمی مرکز پر حملہ کرنے کی جرائت کریں اور نہ ہی اس طرح کے عمل سے امارت اسلامیہ ، ملک اور مستقبل کو کوئی فائدہ ہو گا۔، بلکہ اس برعکس امارت اسلامیہ کی کوشش رہی ہے  کہ تعلیمی ادارے مضبوط، جامع اور محفوظ تر رہے۔

ایسے افواہات، پروپیگنڈے اور تشویش پھیلانے سے کابل انتظامیہ کے مذموم منصوبوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کابل انتظامیہ کے اینٹلی جنس ادارے نے اپنے داعش ملیشا یا   شریر  ایجنٹوں کے ذریعے امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے متعلق غلط ذہیت پھیلانے کی خاطر اس طرح شیطانی حرکت کا منصوبہ بنایا ہو۔

تاہم  امارت اسلامیہ اس کے باوجود مذکورہ تمام اداروں کو یقین دہانی اور اطمینان دلاتی ہے ، ساتھ ہی سب سے مطالبہ کرتی ہے کہ کابل انتظامیہ کے مذموم سازشوں کو متوجہ رہے اور کابل انتظامیہ کے اینٹلی جنس ایجنسی کیساتھ پوری احتیاط کریں۔

ذبیح اللہ مجاہد  ترجمان امارت اسلامیہ

24 ربیع الاول 1440 ھ  بمطابق 10 نومبر 2020 ء