تہران اور ترکی میں نئے افغان سفارت کاروں نے کام شروع کر دیا

تہران اور ترکی میں نئے افغان سفارت کاروں نے کام شروع کر دیا کابل: امارت اسلامیہ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پیر کو کابل سے 8 سفارت کار تہران پہنچ گئے جہاں انیوں نے افغان سفارت خانے کا چارج سنبھالیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ سفارت خانے کے امور میں […]

تہران اور ترکی میں نئے افغان سفارت کاروں نے کام شروع کر دیا

کابل:
امارت اسلامیہ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پیر کو کابل سے 8 سفارت کار تہران پہنچ گئے جہاں انیوں نے افغان سفارت خانے کا چارج سنبھالیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ سفارت خانے کے امور میں رکاوٹوں اور تاخیر کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
نیز وزارت خارجہ کے ایشیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ذاکر جلالی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ایران اور ترکی دو علاقائی ممالک ہیں جہاں بڑی تعداد میں افغان شہری رہتے ہیں۔
اب خطے کے تقریباً تمام ممالک میں امارت اسلامیہ کی سفارتی موجودگی مکمل ہوگئی ہے اور ان ممالک میں وزارت خارجہ کی طرف سے بھیجے گئے سفارت کاروں کو سفارت خانے اور قونصلر امور کے حوالے کرنے کے ساتھ سفارتی عمل مکمل ہو چکا ہے جوکہ ایک اہم سفارتی پیشرفت ہے۔
اس سے قبل وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایک مختصر ویڈیو کلپ میں کہا تھا کہ تہران میں افغان سفارت خانے کے نئے ناظم الامور اور سفارت کاروں کی تعیناتی سے وہاں مقیم افغان شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ محترم مولوی امیر خان متقی نے مولوی فضل محمد حقانی کو تہران میں سفارت خانے کا ناظم الامور مقرر کیا ہے۔
‏تہران میں افغان سفارت خانہ امارت کے سپرد کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ وہ امارت کے خلاف سازشوں کا ایک اہم مرکز تھا، جسے اب ملک کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ایران ہمارے ہزاروں ہم وطنوں کا ایک اہم پڑوسی، تجارتی شراکت دار اور میزبان ملک ہے۔
دریں اثناء ترکی کے تجاری شہر استنبول میں بھی افغان قونصل خانہ امارت اسلامیہ کے نمائندے کے سپرد کیا گیا۔
امارت اسلامیہ کی جانب سے متعارف کرائے گئے سفارت کار گل محمد زدران نے استنبول میں افغان قونصل خانے میں کام شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ محترم مولوی امیر خان متقی اور ترکی میں امارت اسلامیہ کے وفد نے مارچ 2022 میں پہلی بار انقرہ میں افغان سفارت خانے کا دورہ کیا تھا۔
محترم متقی صاحب کو انقرہ میں افغان سفیر نے مدعو کیا تھا۔
اس کے علاوہ استنبول میں افغان قونصل خانہ بیرون ملک افغانستان کے اہم ترین سفارتی مراکز میں شمار ہوتا ہے۔
امارت اسلامیہ ترکی کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ روس، چین، قطر، پاکستان اور ترکمانستان سمیت کچھ دیگر ممالک کے دارالحکومتوں میں افغانستان کی سفارتی نمائندگی امارت اسلامیہ کی جانب سے نامزد کئے گئے نمائندے کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں دنیا بھر میں 65 کے قریب افغان سفارت خانے ہیں جن کے انتظامی اور قونصلر سیکشن روزانہ کی بنیاد پر امارت اسلامیہ کی وزارت خارجہ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔