تہران میں بین الافغان اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ

بسم الله الرحمن الرحیم. تہران بین الافغان اجلاس میں فریقین کے درمیان 07 اور 08 جولائی تہران شہر میں بات چیت ہوئی اور درج امور پر اتفاق ہوا : دونوں وفود افغانستان میں امن کی برقراری کے متعلق جمہوری اسلامی ایران کی جدوجہد اور حسن نیت کی ستائش اور اس کی میزبانی کا احترام کرتا […]

بسم الله الرحمن الرحیم.
تہران بین الافغان اجلاس میں فریقین کے درمیان 07 اور 08 جولائی تہران شہر میں بات چیت ہوئی اور درج امور پر اتفاق ہوا :
دونوں وفود افغانستان میں امن کی برقراری کے متعلق جمہوری اسلامی ایران کی جدوجہد اور حسن نیت کی ستائش اور اس کی میزبانی کا احترام کرتا ہے۔
ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات اور صدمہ سے فریقین کو مشترکہ احساس ہے اور اتفاق ہوا کہ جنگ افغان تنازعہ کا راہ حل نہیں ہے، تمام کوششیں سیاسی اور پرامن حل کی جانب ہونی چاہیے۔
بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی ، تمام مسائل پر مفصل اور پوری وضاحت سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے فیصلہ کرلیا کہ وہ امور مثال کے طور پر جنگ سے دیرپا امن کے منتقلی کے طریقہ کار، متفقہ اسلامی نظام کےقیام اور اس کے طریقہ کار کے لیے مزید مشوروں اور وضاحتوں کی ضرورت ہے،ممکن جلد ہی منعقد ہونے والے دوسرے اجلاس میں انہیں زیر بحث لایا جائے گا اور نتیجہ خیز ہوگا۔
فریقین تہران نشت کو افغان مسئلہ کے سیاسی حل کو مستحکم کرنے کے لیے ایک نیا موقع اور راہ سمجھتی ہے۔
عام لوگوں کے گھروں، اسکولوں، مساجد اور ہسپتالوں پر ہونے والےان حملوں کی فریقین شدید مذمت کرتی ہے، جن میں شہری نقصانات اور قومی تنصیبات کی تباہی سامنے آتی ہے اور ان کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتا ہے۔