جنگی جرائم اکتوبر2013

تحریر :سیدسعید          یکم اکتوبر۲۰۱۳ءکوصوبہ ہلمندضلع گرشک کے یخچال بلوچ علاقے میں افغان اورغیرملکی فوجیوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں ایک شہری شہیدکردیا۔ ۲اکتوبرکوصوبہ زابل کے دارالحکومت قلات کے قریب خارجوی علاقے میں سواری کی ایک گاڑی پرافغان فورسزکی اندھادھندفائرنگ سے تین شہری شہیدہوگئے۔ ۲،اکتوبرکوصوبہ ہلمندکے ضلع باغران میں پولیس کی فائرنگ سے دوخواتین شہیدہوگئیں۔ ۴،اکتوبرکوپکتیاکے […]

تحریر :سیدسعید         

یکم اکتوبر۲۰۱۳ءکوصوبہ ہلمندضلع گرشک کے یخچال بلوچ علاقے میں افغان اورغیرملکی فوجیوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں ایک شہری شہیدکردیا۔

۲اکتوبرکوصوبہ زابل کے دارالحکومت قلات کے قریب خارجوی علاقے میں سواری کی ایک گاڑی پرافغان فورسزکی اندھادھندفائرنگ سے تین شہری شہیدہوگئے۔

۲،اکتوبرکوصوبہ ہلمندکے ضلع باغران میں پولیس کی فائرنگ سے دوخواتین شہیدہوگئیں۔

۴،اکتوبرکوپکتیاکے ضلع جانی خیل کے علاقے خنجکومیں حکومت کی حامی ملیشانے پانچ افرادکوحراست میں لے لیا۔

۵،اکتوبرکوننگرہارکے ضلع بہسودکے علاقے سراچہ میں قابض افواج کے فضائی حملے میں پانچ افرادجن کی عمریں ۱۴اور۲۰سال کے درمیان تھیں شہیدہوگئے،گورنرکے ترجمان عبدالزی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ ان افرادنے جلال آبادائیرپورٹ کے قریب پرندوں کے شکارکرنے گئے تھے کہ نیٹونے طالبان سمجھ کران پرفضائی حملہ کیااورسب موقع پرجام شہادت کرگئے۔

۵،اکتوبرکوقابض افواج نے صوبہ میدان وردگ ضلع چک کے علاقے نیک پای میں شیرآغانامی ایک شہری کے گھرپرنصف رات چھاپہ مارا،گھرکی تلاشی لی گئی مگردھماکہ خیزموادیااسلحہ برآمدنہیں ہوا،انہوں نے بھاری مالی نقصان پہنچانے کے علاوہ ایک خاتون سمیت ۸ ،افرادکوشہیدجبکہ ایک خاتون سمیت پانچ افرادکوحراست میں لے لیا،اس واقع کی تائیدحکومت کے صوبائی ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بھی کی۔

مقامی لوگوں کے مطابق ایک ہفتے کے دوران قندہاراوراس کے مضافات میں پولیس نے طالبان کے شبہ میں چالیس افرادکوحراست میں لینے کے بعدشہیدکردیاجن کی لاشیں پرانے شہر،سرہ قلعہ اورمحلہ نجات سے برآمدہوئیں،نیزانسانی حقوق کی تنظیم نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں اس واقعے کی تائیدکی ہے،رپورٹ کے مطابق حالیہ چندماہ کے دوران قندہارمیں سینکڑوں لوگ لاپتہ ہوچکے ہیں جن کوقتل کرنے کااندیشہ ہے،رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ قندہارکے علاقے یخ کاریزکے چارافرادلاپتہ ہونے کے بعدان کی نعشیں میرویس ہسپتال سے ملی ہیں،ایک عینی شاہدنے بتایاکہ پانچ دن پہلے پولیس کاایک ٹینک آیااوران افرادکوحراست میں لے لیاجن کی لاشیں ملی ہیں۔

۷، اکتوبرکومیدان وردگ ضلع سیدآبادکے علاقے تنگی درہ کے درانی اورمحمدامین گاؤں میں قابض افواج نے چھاپہ مارا،گھرگھرکی تلاشی لی،مکینوں کوبھاری مالی نقصان پہنچایااورجاتے ہوئے چارافرادکوحراست میں لیا۔

۷،اکتوبرکوصوبہ بلخ ضلع چمتال کے نڑاری کے مقام پرقومی ملیشاکے اہکاروں نے ایک شہری یوسف ولدمحراب کوشہیدکردیا،مقامی لوگوں نے بتایاکہ وہ کسی سے تعلق نہیں رکھتاتھا۔

۷اکتوبرکوقابض فوجی اہلکاروں نے صوبہ میدان وردگ ضلع سیدآبادکے علاقے اونخی درہ کے حکیم خیل،یاویزاورسرہ قلعہ میں چھاپہ مارا،مکینوں کے گھروں کے دورازے بم دھماکوں سے تباہ کرگھروں کے اندرگھس گئے،لوگوں کوتشددکانشانہ بنایااور۸،افرادکوحراست میں لےلیا۔

مقامی لوگوں کاکہناہے کہ چھاپہ کے دوران انہیں بہت مالی نقصان بھی پہنچایاگیا،ایک مزداگاڑی،ایک ٹونس اورچھ موٹرسائیکلوں کوحکیم خیل علاقے میں اورایک ٹونس گاڑی کویاویزگاوں میں آگ لگاکرجلادیاان کایہ بھی کہناتھاکہ گرفتارتمام افرادبے گناہ ہیں جن کاکسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

۸،اکتوبرکوقابض افواج نے ننگرہارکے ضلع اچین کے پیشی گاوں میں نجیب اللہ نامی شہری کے گھرپرچھاپہ مارا،ان کواہلیہ اوربیٹے سمیت شہیدکردیاجبکہ دوسرابیٹااوربھتیجاحراست میں لے لیامقامی لوگوں کاکہناہے کہ اس چھاپہ میں دشمن نے نقدرقم،قیمتی زیورات اوردیگراشیاء بھی چوری کی۔

۸،اکتوبرکوصوبہ روزگان ضلع چنارتوکے لنگراورپاتان علاقوں میں قابض افواج نے مقامی لوگوں پرچھاپہ ماراجوپندرہ روزتک جاری رہاجس میں انہوں نے معززشہریوں،بوڑھوں،خواتین اوربچوں کوتشدد کانشانہ بنایا۔

۸،اکتوبرکوصوبہ فاریاب کے ضلع قیصارکے علاقے زیارت گاہ میں قومی ملیشاکے کمانڈررسول نے مشہوردینی عالم مولوی غلام نبی کوشہیدکردیا۔

۹،اکتوبرکوافغان پولیس اورقومی ملیشاکے اہلکاروں نے ننگرہارکے ضلع خوگیانوکے علاقے کوزبھارمیں آپریشن کیاجودوروزتک جاری رہااس دوران مقامی لوگوں کومارا،ان کوتشددکانشانہ بنایااوران کے گھروں سے نقدرقم اورقیمتی اشیاء چھین کرلے گئے۔صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالزی نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی۔

۱۰،اکتوبرکوفراہ کے ضلع بکواکے علاقے گرانی میں قابض اورافغان فورسزنے مشترکہ کارروائی کے دوران ۸،افرادکوحراست میں لے لیااوران کے گھروں سے نقدرقم بھی چوری کرکے لےگئے۔

۱۱،اکتوبرکوقابض افواج نے قندہارضلع ژڑی کے سنزری انارک کے مقام پرچھاپے کے دوران ایک عمررسیدہ شخص لعل بازاوران کے دوبیٹوں کوشہیدکردیا۔

۱۲،اکتوبرکوصوبہ دایکندی کے ضلع گیزاب میں پولیس اورقومی ملیشاکے اہلکاروں نے طالبان سے چھڑپ کے بعدسنگ شیخ کے علاقے میں بیس سے زائدافرادکوحراست میں لے لیا،جس کے بعدان کوبدترین تشددکانشانہ بنایا،دوگھروں کوآگ لگادی،جبکہ کئی گھروں سے نقدرقم اورقیمتی اشیاء چوری کی گئیں۔

۱۳،اکتوبرکوکونڑکے دارالحکومت اسعدآبادکے قریب قابض افواج کے فوجی اڈے پرطالبان نے حملہ کیاجس کے بعدانہوں نے جوابی کارروائی کی جس میں دومعصوم بچے شہیداورپانچ افرادزخمی ہوئے۔

۱۴،اکتوبرکوجارحیت پسندوں نے صوبہ ہلمندضلع نوزادکے علاقے خاوی میں چھاپے کے دوران چارافرادکوگرفتارکرلیا۔

۱۶،اکتوبرکوصوبہ ہلمندکے ضلع گرمسیراورخانشین کے درمیان وزیرآبادکے مقام پرڈرون حملے میں دوافرادشہیدہوئے۔

۲۰،اکتوبرکوصوبہ فراہ ضلع بالابلوک کے علاقے کنسک میں قومی ملیشاکے اہلکاروں نے اپنے کمانڈرمہم جوکے انتقام کی پاداش میں چارحافظ قرآن بچوں جن کی عمریں چودہ سال سے کم تھیں کوشہیدکردیااورسترہ افرادکوگرفتارکرلیا۔

۲۱،اکتوبرکوقندہارضلع ارغسان کے علاقے باغ کلی میں پولیس نے دوافرادکوحراست میں لے لیاجن کی لاشیں ویرانے سے ملیں۔

۲۲، اکتوبرکوصوبہ زابل کے ضلع شہرصفاکے علاقے ماتیان میں افغان فورسزنے ایک شہری کوشہیداورایک کوزخمی کردیا۔

۲۵،اکتوبرکوصوبہ فراہ کے ضلع رودکے خم مسجدکے علاقے میں افغان آرمی نے چارافرادکوگرفتارکرلیاجبکہ ایک گاڑی کوآگ لگادی۔

۲۶،اکتوبرکوصوبہ روزگان کے صوبائی دارالحکومت کے قریب ناوے کے وچ کاریزعلاقے میں پولیس نے مقامی لوگوں کی ایک گاڑی چوری کے شبہ میں روک دی،جس کے بعدپولیس اورمقامی تاجروں کے درمیان مسلح چھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دوافرادشہیداورچارزخمی ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکاربھی جاں بحق ہوا۔

۲۶،اکتوبرکوصوبہ بغلان میں نیٹوکی بمباری سے دوشہری شہیدہوگئے نیزاسی تاریخ کوصوبہ زابل کے ضلع شاہ جوئی میں افغان اورقابض افواج نے ایک خاتون کوتشددکانشانہ بنایا۔

اقتباسات:                [بی بی سی،آزادی ریڈیو،افغان اسلامک نیوزایجنسی۔پیژواک،لراوبر،بینوا،اسیا،روھی اورنن ٹکی ویب سائٹس]