جنگی جرائم اکتوبر2017

  سید سعید 2 اکتوبر کو قندوز کے ضلع امام صاحب کے گاؤں گمبز میں کٹھ پتلی فورسز کی فائرنگ سے دو خواتین شہید، جب کہ خواتین اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ اسی دن صوبہ غزنی کے ضلع قرہ باغ کے علاقے قلعہ احمد میں لیویز اہل کاروں نے موٹر سائیکل سواروں پر […]

 

سید سعید

2 اکتوبر کو قندوز کے ضلع امام صاحب کے گاؤں گمبز میں کٹھ پتلی فورسز کی فائرنگ سے دو خواتین شہید، جب کہ خواتین اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ اسی دن صوبہ غزنی کے ضلع قرہ باغ کے علاقے قلعہ احمد میں لیویز اہل کاروں نے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کر کے دو افراد کو شہید کر دیا ۔

3 اکتوبر کو صوبہ زابل کے دارالحکومت قلات کے قریب قلعہ رمضان خان کے علاقے میں امریکی ڈرون طیاروں نے موٹر سائیکل سوار جوڑے پر حملہ کر کے انہیں شہید کر دیا۔ جب کہ قندھار کے ضلع معروف کے علاقے خدرخیل اور آدم خیل میں افغان فوجیوں نے ایک شہری جانان کو شہید کر دیا اور تین دکانیں لوٹ لیں۔

4 اکتوبر کو صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی کے علاقے قندوز بندر، امام صاحب بندر اور ادیسی میں فورسز نے شہری آبادی پر مارٹر گولے فائر کر کے چار شہریوں کو شہید اور دو کو زخمی کر دیا۔ اسی دن صوبہ بادغیس کے ضلع غورماچ کے علاقے تیزناوہ میں فورسز نے ایک کلینک پر راکٹ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

5 اکتوبر کو امریکی اور افغان فورسز نے صوبہ ننگرہار کے ضلع بٹی کوٹ کے علاقے چہاردہ اور چوتھا فارم پر چھاپہ مارا۔ گھر گھر کی تلاشی کے دوران 17 افراد کو حراست میں لے لیا۔

6 اکتوبر کو قندوز کے ضلع دشت آرچی کے علاقے ادیسی میں اجرتی فورسز کے راکٹ حملے میں ایک گھر تباہ ہوگیا۔ ایک عورت جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔

7 اکتوبر کو صوبہ پکتیا کے ضلع جانی خیل کے علاقے شیگی اور کوٹکی پر امریکی اور افغان فورسز نے چھاپہ مارا اور تیس شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

9 اکتوبر کو صوبہ غور کے دارالحکومت کے مضافات چغ چران اور غلمین کے علاقے میں اجرتی فورسز نے مجاہدین کے ساتھ جھڑپ کے بعد علاقے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 6 شہری شہید ہوگئے، جب کہ مقامی لوگوں کو بھاری مالی نقصان بھی ہوا۔

10 اکتوبر کو قندھار کے ضلع شاولیکوٹ کے علاقے حسن زئی میں امریکی اور کٹھ پتلی فورسز نے چھاپہ مارا۔ 3 افراد کو شہید اور 8 کو حراست میں لے لیا۔

12 اکتوبر کو ارکان پارلیمنٹ اور عینی شاہدین نے میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ صوبہ کنڑ کے ضلع چوکی کے علاقے گلدرہ پر امریکی طیاروں نے بمباری کر کے 2 گھر تباہ اور خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شہید کر دیے۔

13 اکتوبر کو صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانو کے علاقے ٹیٹگ میں امریکی اور کٹھ پتلی فورسز نے چھاپہ مارا۔ مقامی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لوٹ مار کرنے کے بعد ایک دکان دار کو شہید اور دو دکانداروں کو حراست میں لے لیا۔ اسی دن صوبہ اروزگان کے دارالحکومت ترین کوٹ کے قریب درویشان نیازو کے علاقے میں اجرتی فورسز نے فائرنگ کر کے دو بچوں کو شہید کر دیا۔

15 اکتوبر کو صوبہ ہلمند کے ضلع نادعلی ارو مارجہ کے درمیان گروف شش کے علاقے میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک موٹر پر حملہ کیا جس میں سوار دو خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر شہید ہوئے ۔

16 اکتوبر کو صوبہ زابل کے دارالحکومت قلات کے قریب خان کلی بند میں پولیس نے ایک شخص محمد امین ولد عبدالغفار کو شہید کر دیا۔ جب کہ صوبہ کاپیسا کے ضلع نجراب کے علاقے افغان درہ میں کلی فیروز پر امریکی اور افغان فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک شخص کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا۔ اسی دن صوبہ ننگرہار کے ضلع پچیراگام کے علاقے صبر میں حملہ آوروں نے کٹھ تپلی فوجیوں کے ہمراہ چھاپہ مارا۔ لوگوں پر تشدد کیا۔ گھروں کے دروازے بموں سے اڑا کر اندر گھس گئے اور جاتے ہوئے علاقے پر بمباری کی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

17 اکتوبر کو مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع حصارک کے علاقے دوآب میں امریکی اور کٹھ تپلی فوجیوں نے چھاپہ مارا۔ پانچ عام شہریوں کو شہید اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ جب کہ لوگوں کو وسیع پیمانے پر مالی نقصان بھی پہنچایا ۔ اسی دن صوبہ ہلمند کے ضلع مارجہ کے علاقے قاسم بازار پر ملکی کمانڈوز نے امریکی طیاروں کی مدد سے چھاپہ مار کر تین شہریوں کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا۔ جب کہ صوبہ پکتیا کے ضلع پٹان کے علاقے نری پر امریکی طیاروں نے بمباریکر کے چھ شہری شہید اور دو زخمی کر دیے۔ اسی طرح صوبہ میدان وردگ کے ضلع چک کے علاقے جویری گاؤں میں پولیس نے ایک نوجوان ’رفیع اللہ‘ کو شہید کر دیا۔ قندھار کے ضلع شاولی کوٹ کے علاقے المیش میں اجرتی فورسز نے ایک شہری کو شہید اور ایک گاڑی کو جلا دیا۔

18 اکتوبر کو صوبہ غور کے ضلع دولینہ کے علاقے کنعان میں فورسز نے 60 سال کے ایک معمر شخص کو شہید کر دیا۔ گھروں کو لوٹنے کے بعد آگ لگا دی۔

20 اکتوبر کو صوبہ غزنی کے ضلع شلگر کے علاقے کیجرہ پر حملہ آوروں نے ڈرون حملہ کر کے چار شہری شہید کر دیے۔ اسی دن کو صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانو کے علاقے نکڑخیل میں حملہ آوروں نے افغان فورسز کے ہمراہ مل کر چھاپہ مارا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران ایک شخص کو شہید اور چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

22 اکتوبر کو صوبہ ہلمند کے ضلع نانوا کے علاقے جرمانو میں فورسز نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے سوار چار افراد کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا۔ اسی طرح صوبہ غزنی کے ضلع ناوہ کے علاقے تنگی پر حملہ آوروں نے چھاپہ مار کر حمداللہ اور لطف اللہ اخنزادہ کو شہید کر دیا۔ جب کہ بچوں اور خواتین سمیت اسی خاندان کے دس افراد کو حراست میں لےلیا۔ اسی دن صوبہ فاریاب کے ضلع پشتون کوٹ کے علاقے قورہ میں فورسز نے مقامی آبادی پر بمباری کر تین شہری شہید اور پانچ زخمی کر دیے۔ جب کہ فاریاب کے ضلع شرین تگاب کے علاقے تورکل میں پولیس نے باپ اور بیٹے کو شہید کر دیا۔ اسی دن صوبہ زابل کے ضلع شاہ جوئی اور ضلع نوبہار کے درمیان لوڑ مرغہ بٹ خیل کے علاقے میں امریکی طیاروں نے ایک مسجد پر حملہ بمباری کر کے تین طالب علموں کو شہیداور  پانچ افراد کو حراست میں لےلیا۔ اسی دن حملہ آوروں اور کٹھ پتلی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران صوبہ غزنی کے ضلع ناوہ کے علاقے چادر ماندہ میں روحانی شخصیت قطب اللہ اخوندزادہ سمیت تین افراد کو شہید، جب کہ ایک خاتون سمیت اسی خاندان کے تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ صوبہ ہلمند کے ضلع گرمسیر کے علاقے تختہ پل میں امریکی طیاروں کی بمباری میں آٹھ شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

23 اکتوبر کو صوبہ ننگرہار کے ضلع غنی خیل میں امریکی اور کٹھ پتلی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک خاندان کے 7 افراد کو شہید کر دیا، جب کہ چھاپے کے دوران گھروں کے دروازے توڑ کر اندر گھسنے کے بعد قیمتی سامان بھی لوٹ لیا گیا۔

24 اکتوبر کو صوبہ پکتیا کے ضلع احمد آباد کے علاقے حسن خیل میں پولیس نے فائرنگ کر کے تین شہریوں کو شہید اور ایک قبائلی رہنما کو زخمی کر دیا۔

25 اکتوبر کو قندھار کے ضلع معروف کے علاقے اسحاق زئی میں امریکی اور افغان فورسز نے چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد کو زخمی کر دیا، جب کہ سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ چھ گھروں، سات گاڑیوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کو جلا دیا، جب کہ سات دکانیں لوٹ لی گئی۔

26 اکتوبر کو صوبہ غزنی کے ضلع گیلان کے علاقے سپین ٹک سپینی غونڈی میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔

31 اکتوبر کو قندھار کے ضلع خاکریز کے علاقے لام کاریز میں امریکی اور کٹھ پتلی فورسز نے چھاپے کے دوران ایک شخص کو شہید اور اٹھارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ اسی دن صوبہ فراہ کے ضلع پشت رود کے علاقے داب سوراخ میں فورسز نے بمباری کر کے ایک شخص کو شہید اور پانچ افراد کو زخمی کر دیا۔

ذرائع: ’بی بی سی، آزادی ریڈیو،  افغان اسلامک پریس، پژواک، خبریال، لر او بر، نن ڈاٹ ایشیا اور دیگر ویب سائٹس۔‘