جنگی جرائم اگست2020

تحریر: سید سعید یکم اگست 2020 کو صوبہ فاریاب کے ضلع گریزیوان کے علاقے گدام میں اربکی کمانڈر (بولاد موچین) کی فائرنگ سے تین شہری شہید ہوگئے۔ 2 اگست کو صوبہ بادغیس کے ضلع مرغاب کے گاؤں غوچاقو میں واقع فوجی اڈے سے فائر کئے گئے مارٹر حملے میں ایک خاتون اور دو لڑکیاں شہید […]

تحریر: سید سعید
یکم اگست 2020 کو صوبہ فاریاب کے ضلع گریزیوان کے علاقے گدام میں اربکی کمانڈر (بولاد موچین) کی فائرنگ سے تین شہری شہید ہوگئے۔
2 اگست کو صوبہ بادغیس کے ضلع مرغاب کے گاؤں غوچاقو میں واقع فوجی اڈے سے فائر کئے گئے مارٹر حملے میں ایک خاتون اور دو لڑکیاں شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
4 اگست کو صوبہ غور ضلع پسابند کے علاقے خبال میں افغان فورسز کی فائرنگ سے دو شہری شہید ہوگئے۔
5 اگست کو صوبہ بادغیس کے ضلع بالا مرغاب کے غوچاکو بازار پر سرکاری فوج کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دس شہری زخمی ہوگئے۔
6 اگست کو صوبہ بادغیس کے ضلع دمقر کے سنجیدکی کے علاقے میں اربکی ملیشیا کے اہل کاروں نے تین شہریوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا۔
6 اگست کو صوبہ بدخشاں کے ضلع ارگو کے نو آباد کے علاقے میں افغان اہل کاروں نے ایک شہری شہید اور دو دیگر کو زخمی کردیا۔
6 اگست کو صوبہ فاریاب کے ضلع شیرین تگاب کے علاقے تورتکل میں افغان فورسز کے مارٹر حملے میں ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہوگئے۔
7 اگست کو صوبہ بادغیس کے ضلع مرغاب کے جوئی خوجی کے علاقے میں سرکاری فوج کے بھاری ہتھیاروں کے حملے میں ایک مسجد کو نقصان پہنچا اور پانچ طالب علم اور شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ نیز ضلع جوی گنج کے سر خلنگ کے علاقے میں افغان فوج کے مارٹر حملے میں ایک خاتون اور اس کی تین بیٹیاں شہید اور دو لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔
9 اگست کو صوبہ پکتیکا کے ضلع خیرکوٹ کے گاؤں بلوخیل میں افغان فورسز کے ہاتھوں ایک شہری شہید ہوگیا۔
9 اگست کو صوبہ غور کے ضلع دولتیار کے علاقے قاضی میں اربکی ملیشیا نے ایک شہری کو شہید کیا۔
10 اگست کو صوبہ غور کے ضلع دولتیار کے علاقے قاضی میں افغان فوج کے مارٹر حملے میں 6 بچے اور ایک عورت شہید اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔
10 اگست کو صوبہ غزنی کے ضلع گیلان کے علاقے مدوقلعہ میں افغان فورسز کے ہاتھوں ایک بچہ شہید ہوگیا۔
11 اگست کو صوبہ بدخشان کے ضلع تشکان میں افغان اہل کاروں نے آب شیر گاؤں کے رہائشی صیام الدین کو شہید کردیا۔
11 اگست کو صوبہ ہلمند کے ضلع ناوہ کے علاقے سرخدوز میں افغان فوج کے مارٹر حملے میں ایک بوڑھا شخص شہید ہوگیا۔
12 اگست کو صوبہ لوگر کے ضلع محمد آغی کے علاقے بنی شیر افغان میں حملہ آوروں کے ڈرون حملے میں 3 شہری شہید ہوگئے۔
13 اگست کو صوبہ ہلمند ضلع نادعلی کے علاقے لوی ماندہ دشت میں افغان فورسز کے حملے میں ایک خاتون شہید اور دو بچے زخمی ہوگئے۔
14 اگست کو صوبہ فاریاب کے ضلع جمعہ بازار کے بادغیسی علاقے میں سرکاری فوج کی بمباری اور فائرنگ سے ایک گرلز ہائی اسکول اور ایک مکان تباہ اور ایک خاتون شہید ہوگئی۔
13 اگست کو صوبہ ہرات کے ضلع شنڈنڈ کے علاقے عزیز آباد میں افغان فورسز کے حملے میں دو خواتین شہید ہوگئیں۔
15 اگست کو صوبہ بلخ کے ضلع چمتال کے علاقے روزگانیان میں افغان فوج کے حملے میں ایک مسجد شہید ہوگئی۔
16 اگست کو صوبہ ہلمند کے ضلع ناوہ کے علاقے ٹانگان میں افغان فورسز کے مارٹر حملے میں ایک خاتون شہید ہوگئی۔
17 اگست کو صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک کے نہر سراج کے علاقے میں افغان اہل کاروں کی فائرنگ سے ایک بچہ شہید ہوگیا۔
17 اگست کو صوبہ فاریاب کے ضلع قیصار کے علاقے بوری میں افغان فوج کی بمباری میں 5 خواتین اور بچے شہید اور دو دیگر زخمی ہوئے۔
18 اگست کو صوبہ کاپیسا کے ضلع تگاب کے گاؤں غنی خیل میں افغان فوج کے مارٹر حملے میں تین شہری شہید اور تین لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔
18 اگست کو صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب کے علاقے اسماعیل قشلاق میں سرکاری فوج کے حملے میں چار شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
18 اگست کو صوبہ غزنی کے ضلع شلگر کے گاؤں لغڑی میں افغان فورسز کے مارٹر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 شہری شہید اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
18 اگست کو صوبہ ہلمند کے ضلع گرشک کے سیداں علاقے میں افغان فورسز کے حملے میں ایک 10 سالہ بچہ شہید ہوگیا۔
18 اگست کو صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد کے علاقے پیٹل میں افغان اہل کاروں کی فائرنگ سے 7 شہری زخمی ہوگئے۔
18 اگست کو صوبہ فاریاب کے ضلع جمعہ بازار کے بادغیسی کے علاقے میں افغان فوج کی بمباری میں چار شہری شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔
19 اگست کو صوبہ میدان وردگ کے ضلع نرخ کے درانی گاؤں میں افغان فورسز کے بھاری ہتھیاروں کے حملوں میں ایک خاتون شہید اور دو خواتین سمیت چھ بچے زخمی ہوگئے۔
19 اگست کو افغان فوج نے صوبہ فاریاب کے ضلع قیصار کے علاقے چہلگزی میں ایک فعال سول کارکن اسداللہ کاکڑ کے گھر پر بمباری کی جس میں موصوف کے خاندان کی تین خواتین شہید اور کچھ افراد زخمی ہوگئے۔
20 اگست کو صوبہ میدان وردگ کے ضلع جغتو کے گاؤں قلعہ ندی میں ایک اسکول اور ایک کلینک پر افغان فورسز نے حملہ کیا جس سے اسکول اور کلینک کو نقصان پہنچا۔
21 اگست کو صوبہ کاپیسا کے ضلع الہ سائی کے گاؤں اہنگران میں سرکاری فوج کے مارٹر حملے میں ایک خاتون شہید اور اس کا جوان بیٹا زخمی ہوگیا۔
21 اگست کو صوبہ قندوز کے ضلع دشت ارچی کے علاقے دفتانو عیدگاہ میں افغان فورسز کی فائرنگ سے چار بچے شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
21 اگست کو صوبہ ہرات کے ضلع رباط سنگی کے گاؤں حاجی گلاب میں افغان فورسز کے مارٹر حملے میں ایک بوڑھا شخص اور ایک بچہ شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
22 اگست کو صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب کے عربی علاقے میں سرکاری فوج کے مارٹر حملے میں چار خواتین شہید اور تین مرد زخمی ہو گئے۔
24 اگست کو افغان فورسز نے صوبہ فاریاب کے ضلع دالمار کے بازار میں ایک شہری (نقیب اللہ ولد رمضان) کو شہید کردیا۔
24 اگست کو صوبہ فاریاب کے ضلع جمعہ بازار کے دہ نو علاقے میں افغان فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو بچے سمیت تین افراد شہید ہو گئے۔
25 اگست کو صوبہ فاریاب ضلع چہلگزی کے ہزار قلعہ کے علاقے میں افغان فوج کی بمباری سے ایک مسجد شہید ہوگئی۔
25 اگست کو صوبہ فاریاب کے ضلع قیصار کے علاقے ینگی میں افغان فورسز کے ہاتھوں ایک شہری شہید ہوا۔
25 اگست کو صوبہ سر پل ضلع سید آباد کے علاقے قوم تیپہ میں افغان فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوا۔
26 اگست کو صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں صیادو پل کے قریب افغان اہل کاروں نے ایک چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
26 اگست کو صوبہ فاریاب ضلع دولت آباد کے بازار میں افغان فورسز نے موٹرسائیکل سوار دو شہریوں کو شہید کردیا۔
26 اگست کو صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی کے علاقے باریگل بازار میں افغان فوج کے طیاروں نے ایک مکان پر بمباری کی ، جس سے مکان تباہ اور چار شہری زخمی ہوگئے۔
27 اگست کو صوبہ میدان وردگ کے ضلع سید آباد کے پتنگ اور سلطان خیل گاؤں میں افغان اہل کاروں کی فائرنگ سے 6 بچے زخمی ہوئے اور لوگوں کو مالی نقصان پہنچا۔
28 اگست کو صوبہ فاریاب کے ضلع جمعہ بازار کے دون قلعہ ، بایمغلی اور بادغیس کے علاقوں میں افغان فورسز کی فائرنگ سے دو لڑکیاں شہید اور چھ شہری زخمی ہو گئے۔
29 اگست کو صوبہ میدان وردگ کے ضلع سید آباد کے علاقے میرخان خیل میں افغان فوج کے طیاروں نے بمباری کی جس سے نتیجے میں مسجد شہید ہوگئی۔
29 اگست کو صوبہ تخار کے ضلع فرخار کے نمک اب کے علاقے میں افغان فورسز نے دو چرواہوں کو شہید کیا اور متعدد جانوروں کو بھی ہلاک کیا۔
29 اگست کو صوبہ بدخشاں کے ضلع راغستان کے گاؤں تنلر اور نشیدر میں افغان فورسز کے حملے میں ایک مکان تباہ اور دو بچے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
30 اگست کو صوبہ بلخ کے ضلع دولت آباد کے گاؤں خوشاب آباد میں افغان فورسز کی فائرنگ سے دو خواتین اور دو بچے زخمی ہوگئے۔
30 اگست کو صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی کے علاقے نری ماندہ میں قابض افواج نے ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا جس میں 6 شہری زخمی ہوگئے۔
30 اگست کو صوبہ فاریاب کے ضلع قیصار کے علاقے ینگی میں سرکاری طیاروں کی بمباری سے ایک مسجد شہید ، تین مکانات کو نقصان پہنچا اور تین بچے زخمی ہوگئے۔
ذرائع: [بی بی سی ریڈیو ، آزادی ریڈیو، افغان اسلامک اور پژواک نیوز ایجنسی ، افغان ویب سائٹ، لر او بر، نن ڈاٹ ایشیاء اور بینوا ویب سائٹس]