جنگی جرائم جنوری 2020

سیدسعید رواں سال 3 جنوری کو صوبہ غور کے ضلع شہرک کے علاقے سرگازک کے درہ تخت میں امریکی فوج کے ڈرون حملے میں 2 بچے شہید ہوگئے۔ 4جنوری کو صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام کے علاقے بابا ڈاگ میں دشمن نے خانہ بدوشوں کے کیمپ پر چھاپہ مارا۔ وہاں کئی افراد کو تشدد […]

سیدسعید

رواں سال 3 جنوری کو صوبہ غور کے ضلع شہرک کے علاقے سرگازک کے درہ تخت میں امریکی فوج کے ڈرون حملے میں 2 بچے شہید ہوگئے۔ 4جنوری کو صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام کے علاقے بابا ڈاگ میں دشمن نے خانہ بدوشوں کے کیمپ پر چھاپہ مارا۔ وہاں کئی افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک معمر شخص کو شہید کیا اور تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ 8جنوری کو امریکی اور افغان فورسز نے قندوز کے دارالحکومت کے علاقے چقور قشلاق میں ایک دینی مدرسے پر چھاپہ مارا۔ مدرسے کے 6 طلباء کو شہید، کچھ طلباء اور اساتذہ کو زدوکوب کیا اور ایک استاد سمیت چار طلباء کو حراست میں لیا گیا۔ اسی دن مشترکہ دشمن نے صوبہ لغمان کے ضلع الین گار کے علاقے گوڑگنڈی میں ایک مسجد اور متعدد مکانات تباہ کر دیے۔ جب کہ چھ افراد کو شہید اور متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح صوبہ کاپیسا کے ضلع تگاب کے علاقے بدراب اور سہ پدر میں امریکی اور افغان فور سز نے چھاپے مارے۔ گھروں کے دروازے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیے اور سمیع اللہ نام کی ایک خاندان کی دو خواتین سمیت تین افراد کو شہید کر دیا گیا۔

9جنوری کو فراہ کے ضلع پشت کوہ میں سڑک کی مرمت میں مصروف دو افراد امریکی ڈرون حملے میں میں شہید ہوگئے۔ اگلے دن صوبہ ہلمند کے ضلع نادعلی کے علاقے ہزارگان میں ایک کسان اپنی زمین سیراب کر رہا تھا، اُسے امریکی فوج نے ڈرون حملے میں شہید کر دیا۔ اسی طرح صوبہ بدخشاں کے ضلع وردوج کے گاؤں شیدآباد میں افغان فورسز کی فائرنگ سے دو شہری شہید ہوگئے۔ جب کہ صوبہ تخار کے ضلع درقد کے علاقے قرہ تپہ میں  امریکی فوج نے عام لوگوں کے گھروں پر بمباری کی، جس سے تین مکانات تباہ، چھ بچے اور خواتین شہید اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

13جنوری کو صوبہ فراہ کے ضلع پشت رَود کے علاقے شہر کہنہ میں امریکی ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔ 14جنوری کو امریکی اور افغان فورسز نے صوبہ فراہ کے ضلع پشت کوہ میں تین شہریوں کو شہید کر دیا۔ 15جنوری کو صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی کے علاقے ‘قیل غو’ میں افغان فورسز نے دو شہریوں کو شہید اور ایک کو گرفتار کر لیا۔ اسی دن افغان فورسز نے صوبہ میدان وردگ کے ضلع چک کے گاؤں گوڈہ پر چھاپہ مارا۔ وہاں متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ گاؤں کے پیش امام کو شہید کر دیا اور دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک کے علاقے شورکی میں ایک شہری نماز پڑھنے کے دوران امریکی ڈرون حملے میں شہید ہوگیا۔

17جنوری کو ننگرہار کے ضلع خوگیانو کے علاقے تورغر کے بٹینو میں افغان فورسز نے چھاپے کے دوران متعدد مکانات کو نقصان پہنچایا۔ ایک شخص کو شہید اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ جب کہ صوبہ بلخ کے ضلع چمتال کے علاقے نوشہر کے گاؤں علیزی میں افغان فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید ہو گئیں۔ اسی طرح صوبہ ہلمند کے ضلع نادعلی کے علاقے شوال ماندہ میں امریکی فوج نے ایک عام گاڑی پر بمباری کر دی، جس میں ایک معصوم بچے سمیت دو افراد شہید ہوگئے۔

19جنوری کو صوبہ نیمروز کے ضلع دلآرام کے علاقے شاگو میں امریکی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ہوگیا۔ 23جنوری کو صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین کے علاقے بخشک میں سفاک دشمن کی فائرنگ سے ایک مسجد اور چھ افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ جب کہ امریکی اور افغان فور سز نے صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی کے بازار ‘ہیواد’ پر چھاپہ مارا۔ وہاں گھر گھر کی تلاشی لی گئی۔ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور علاقے کا ایک کلینک تباہ کر دیا گیا۔ اسی طرح صوبہ ہلمند کے علاقے واشیر میں  امریکی ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔ افغان فورسز نے صوبہ ہرات کے ضلع چشت کے علاقے درہ تخت میں دو شہری مکانات اور ایک مسجد کو مسمار کر دیا۔

24جنوری کو صوبہ لغمان کے ضلع علی شنگ کے گاؤں ‘الوخیل’ میں سفاک دشمن نے گھروں کے دروازے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیے اور دو افراد کو شہید کر دیا۔ امریکی اور افغان فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع خان آباد کے علاقے ایشان توب میں متعدد گھروں کی تلاشی لی۔ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مسجد کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں اور فرش جلا دیا۔

25جنوری کو مشترکہ دشمن نے صوبہ ننگرہار کے ضلع غنی خیل کے علاقے مارکو پر چھاپہ مارا۔ تین مکانات اور ایک مدرسے پر بمباری کی گئی۔ لوگوں کو مالی نقصان پہنچایا اور تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ صوبہ بلخ کے ضلع بلخ کے علاقے بوکہ میں افغان فورسز کے فضائی حملے میں تین خواتین اور چار بچے شہید ہوگئے۔ متعدد گھروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ جب کہ مقامی لوگ سردی کے اس موسم میں نقل مکانی اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

29جنوری کو صوبہ زابل کے ضلع سیوری میں امریکی فوج نے ایک مسافر گاڑی پر ڈرون حملہ کیا، جس سے دو لڑکیوں سمیت پانچ شہری شہید ہوگئے۔ صوبہ ہلمند کے ضلع نوزاد کے علاقے برنوزاد میں امریکی ڈرون حملے میں ایک کسان شہید ہو گیا۔ صوبہ فراہ کے ضلع بالابلوک کے علاقے ‘سی جوئی’ میں ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔ صوبہ بلخ کے ضلع چہاربولک کے علاقے زیگ زیگ میں امریکی ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔

30جنوری کو صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک کے صحرا میں امریکی فوج کے ڈرون حملے میں ایک سفید ریش شخص شہید ہو گیا۔ اسی طرح اسی رات اس علاقے میں ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہوا تھا۔ صوبہ کاپیسا کے ضلع تگاب کے بازار میں افغان فورسز نے ارشاد نامی ایک مستری کو شہید کر دیا۔ صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک کے علاقے آدم خان میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد شہید ہوگئے۔ سفاک دشمن نے صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی کے علاقے مسلم بازار اور شوال ماندہ میں دو افراد کو شہید اور دو کو گرفتار کر لیا۔ صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک کے علاقے شورہ دشت میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ سالہ بچہ شہید ہو گیا۔

31جنوری کو افغان فورسز نے صوبہ میدان وردگ کے ضلع چک کے علاقے خوات درہ کے گاؤں ‘کولک’ میں موجود ایک مسجد کو شہید اور دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی فوج نے صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی کے مضافات میں ایک عام گاڑی پر ڈرون حملہ کیا، جس سے ایک خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے۔ صوبہ بادغیس کے ضلع مقر کے گاؤں نو آباد میں امریکی ڈرون حملے میں ایک خاتون اپنے دو بچوں سمیت شہید ہوگئیں۔

ذرائع: “بی بی سی، آزادی ریڈیو، افغان اسلامک پریس، پژواک، خبریال، لر او بر، نن ڈاٹ ایشیا اور دیگر ویب سائٹس۔