جنگی جرائم جنوری2021

تحریر: سید سعید یکم جنوری 2021 کو صوبہ خوست کے قریب گاؤں ورغہ میں سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں نے ایک ڈرائیور کو شہید کر دیا۔ 4 جنوری کو صوبہ لغمان کے ضلع علیشنگ میں حکومتی دستوں کی فائرنگ سے حضرت بلال ہائی اسکول کے دو طالب علم شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ 5 […]

تحریر: سید سعید

یکم جنوری 2021 کو صوبہ خوست کے قریب گاؤں ورغہ میں سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں نے ایک ڈرائیور کو شہید کر دیا۔
4 جنوری کو صوبہ لغمان کے ضلع علیشنگ میں حکومتی دستوں کی فائرنگ سے حضرت بلال ہائی اسکول کے دو طالب علم شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
5 جنوری کو صوبہ پکتیا کے ضلع احمد آباد کے علاقے تاند غڑک میں سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں نے چھاپے کے دوران دو افراد کو شہید کر دیا۔
5 جنوری کو صوبہ فاریاب کے ضلع شیرین تگاب کے بازار میں سیکورٹی فورسز نے شہری گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین شہری شہید ہوگئے۔
6 جنوری کو صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے قریب بشران مکتب کے علاقے میں قابض افواج کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
8 جنوری کو لغمان کے صوبائی دارالحکومت کے علاقے کچی مسکین آباد میں افغان فوج کے مارٹر حملے میں 6 خواتین اور بچے زخمی ہوگئے اور ایک اور دوسرے گھر میں ایک خاتون شہید ہوگئی۔
10 جنوری کو صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی کے علاقے نکڑخیل میں کابل انتظامیہ کے ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔
10 جنوری کو صوبہ بدخشاں کے ضلع راغستان میں سیکورٹی فورسز نے روینج اب بازار پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 60 دکانیں جل گئیں اور دکانداروں کو کروڑوں افغانی کا نقصان ہوا۔
10 جنوری کو سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں نے صوبہ غزنی کے ضلع اب بند کے علاقے دالان میں ایک طالب علم کو شہید کر دیا جو بازگی قلعہ مدرسہ جارہا تھا۔
11 جنوری کو صوبہ غزنی کے دارالحکومت کے قریب بالائی قلعہ غاچ گاؤں میں افغان فضائیہ نے ایک مسجد پر حملہ کیا جس سے مسجد کو نقصان پہنچا اور تین نمازی زخمی ہوگئے۔
12 جنوری کو صوبہ لوگر کے ضلع محمد آغا کے علاقے زرغون شہر میں ایک چھاپے کے دوران سرکاری فورسز نے گھروں کے دروازوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا، شہریوں پر تشدد کیا اور مدرسہ شمس العلوم کے خطیب مولوی محمد نسیم کو شہید اور چار افراد کو زخمی کر دیا۔
13 جنوری کو صوبہ کنڑ کے ضلع منورہ کے گاؤں بچی میں سیکورٹی فورسز نے مقامی اسکول کا استاد شہید اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔
14 جنوری کو صوبہ دایکندی کے ضلع گیزاب کے علاقے کاغ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور دو بچے زخمی ہوگئے۔
14 جنوری کو صوبہ ہلمند کے ضلع دناوہ کے علاقے جرنامو میں سیکورٹی فورسز نے گاؤں کے پیش امام (مولوی احمد اللہ) کو شہید اور ایک بچی کو زخمی کردیا۔ نیز اس علاقے میں ڈرون حملے میں ایک شخص شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
15 جنوری کو صوبہ خوست کے ضلع سپیرہ میں سیکورٹی فورسز نے مقامی آبادی پر چھاپہ مارا، چار شہریوں کو حراست میں لیا اور بعد ازاں انہیں شہید کردیا۔
16 جنوری کو سرکاری فوج نے صوبہ ہرات کے ضلع کہسان کے اسلام قلعہ کے بازار پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں آٹھ دکاندار زخمی ہوگئے اور لوگوں کو بھاری مالی نقصان ہوا۔
17 جنوری کو صوبہ غور کے ضلع ساغر کے علاقے زالانہ میں پولیس اہل کاروں نے ایک چرواہا شہید اور ایک اور کو زخمی کردیا۔
17 جنوری کو صوبہ ہرات کے ضلع کہسان کے علاقے قلعہ اسلام میں سیکورٹی فورسز کے مارٹر حملے میں بارہ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
18 جنوری کو جوزجان کے صوبائی دارالحکومت کے قریب گاؤں شورجر میں سیکورٹی فورسز نے علاوالدین نامی شہری کو شہید کر دیا۔
20 جنوری کو صوبہ بغلان کے ضلع پلِ خمری کے علاقے خلازئی میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاندان کے 8 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
20 جنوری کو صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب کے علاقے بخمل کوچہ میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک بچہ شہید ہوگیا۔
20 جنوری کو صوبہ بدخشاں کے ضلع آرگو میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوا۔
20 جنوری کو صوبہ لوگر کے ضلع برکی برک کے گاؤں محمد رضا میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
23 جنوری کو صوبہ بغلان کے ضلع پل خمری کے گاؤں اکاخیل میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص شہید ہوا۔
24 جنوری کو صوبہ ہرات کے ضلع شینڈنڈ کے گاؤں زاول حوزی میں اربکی ملیشیا نے ایک شخص کو اپنی اہلیہ کے سامنے شہید کر دیا۔
24 جنوری کو صوبہ نیمروز کے ضلع دلارام کے مضافات میں افغان فضائیہ نے قومی شاہراہ پر فضائی حملہ کیا جس سے ایک گاڑی میں سوار 8 شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
25 جنوری کو صوبہ فاریاب کے ضلع لولاش کے علاقے ملا عارف میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک شہری شہید ہوا۔
25 جنوری کو صوبہ خوست کے ضلع صبری کے گاؤں ناکام میں سیکورٹی فورسز کے حملے میں رحمت اللہ نامی شہری شہید ہوگیا۔
25 جنوری کو سرکاری طیاروں نے صوبہ قندوز کے ضلع دشت ارچی کے گاؤں امیر ملوک میں ایک مسجد پر فضائی حملہ کیا جس سے مسجد کو نقصان ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
25 جنوری کو صوبہ لوگر کے دارالحکومت کے قریب پشتون آباد میں سیکورٹی فورسز نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوگئے۔
27 جنوری کو صوبہ غزنی کے ضلع شلگر کے علاقے نانی میں سرکاری فورسز نے کابل – قندھار قومی شاہراہ پر چلتی بس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آٹھ مسافر شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
27 جنوری کو صوبہ میدان وردگ کے ضلع سید آباد کے علاقے سالار میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو شہری شہید ہوگئے۔
27 جنوری کو سرکاری فوج کی فائرنگ سے صوبہ بلخ کے ضلع چاربولک کے گاؤں سلیمان خیل میں تین شہری شہید ہوگئے۔
27 جنوری کو صوبہ ہرات کے ضلع رباط سنگی کے علاقے گنج میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون اور اس کا بیٹا شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
28 جنوری کو صوبہ بادغیس کے ضلع مقر کے گاؤں ترکو میں سرکاری فورسز کی فائرنگ سے ایک دواخانہ اور ایک دکان تباہ ہوگئی۔
29 جنوری کو صوبہ بادغیس کے ضلع ابکمری کے علاقے کہنہ قول میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہوگئے۔
29 جنوری کو صوبہ بغلان کے ضلع پل خمری کے علاقے ڈنڈ شہاب الدین میں افغان فضائیہ کے حملے میں ایک مکان تباہ اور تین شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
29 جنوری کو صوبہ بلخ کے ضلع چاربولک کے گاؤں نواب آباد میں افغان فضائیہ نے ایک مسجد پر بمباری کی جس سے مسجد کو نقصان پہنچا۔
30 جنوری کو حملہ آوروں اور افغان سیکورٹی فورسز نے صوبہ فراہ کے ضلع فراہ رود میں مقامی آبادی پر چھاپہ مارا، گھر گھر تلاشی لینے کے دوران گھروں اور دکانوں سے قیمتی سامان چھین لیا، ایک مڈل اسکول اور 20 دکانوں کو تباہ کیا اور بازار میں کھڑی گاڑیوں کو جلا دیا۔
31 جنوری کو صوبہ ہرات کے ضلع شينڈنڈ کے بازار میں اربکی ملیشیا نے ایک شہری کو شہید کیا۔
31 جنوری کو صوبہ بادغیس کے ضلع آب کمری میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور دو بچے زخمی ہوگئے۔
31 جنوری کو سرکاری فوج نے صوبہ قندھار کے ضلع ارغنداب کے علاقے ھدیرہ میں ایک ہیلتھ کلینک پر چھاپہ مارا، کلینک کے آٹھ ڈاکٹروں اور عملے کوگرفتار کیا اور ان کا طبی سامان تباہ کردیا، اس واقعہ سے ایک دن قبل اسی ضلع کے علاقے درہ بولان میں سرکاری طیاروں نے ایک ایمبولینس پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک مریض شہید ہوگیا۔
31 جنوری کو صوبہ ہرات کے ضلع پشتون زرغون کے علاقے میاندہ اربکی ملیشیا نے ایک پیش امام سمیت چار شہریوں کو شہید کر دیا۔
ذرائع: [بی بی سی ریڈیو ، آزادی ریڈیو، افغان اسلامک اور پژواک نیوز ایجنسی ، افغان ویب سائٹ، لر او بر، نن ڈاٹ ایشیاء اور بینوا ویب سائٹس]