جنگی جرائم ستمبر2020

تحریر: سید سعید یکم ستمبر 2020 کو سرکاری طیاروں نے صوبہ فاریاب کے ضلع جمعہ بازار کے کوسا قلعہ اور نودا علاقوں پر بمباری کی ، جس سے دو مساجد اور متعدد شہری مکانات منہدم ہوگئے۔ یکم ستمبر کو افغان فوجیوں نے صوبہ بلخ کے ضلع خاص بلخ میں عالم خیل مسجد کو شہید کردیا۔ […]

تحریر: سید سعید
یکم ستمبر 2020 کو سرکاری طیاروں نے صوبہ فاریاب کے ضلع جمعہ بازار کے کوسا قلعہ اور نودا علاقوں پر بمباری کی ، جس سے دو مساجد اور متعدد شہری مکانات منہدم ہوگئے۔
یکم ستمبر کو افغان فوجیوں نے صوبہ بلخ کے ضلع خاص بلخ میں عالم خیل مسجد کو شہید کردیا۔
یکم ستمبر کو صوبہ تخار کے ضلع نمک اب میں افغان فورسز نے ایک خاتون کو شہید کر دیا۔
یکم ستمبر کو صوبہ بادغیس کے ضلع سنگ اتش کے گاؤں لودینانو میں سیکورٹی فورسز نے ایک خاتون کو شہید کردیا۔
4 ستمبر کو صوبہ کاپیسا کے ضلع نجراب کے گاؤں مومن خیل میں سرکاری فوج کی گولہ باری سے ایک بچہ شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
5 ستمبر کو صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد کے علاقہ قلعہ کدی خیل ملایان میں افغان فوج کے حملے میں پانچ بچے شہید اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔
5 ستمبر کو افغان فضائیہ نے صوبہ فاریاب کے ضلع المار کے قلعہ بخاری کے علاقے میں ایک مسجد اور متعدد گھروں پر بمباری کی جس میں دو خواتین اور دس بچے زخمی ہوگئے ، مسجد شہید ، شہریوں کے چھ مکانات اور ایک دارالحفاظ تباہ ہوگئے۔
6 ستمبر کو صوبہ ہرات کے ضلع کشک کوہنہ کے پرانے بازار کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے مارٹر حملے میں ایک بچہ شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
7 ستمبر کو صوبہ ہلمند کے ضلع گرشک کے علاقے سیدان میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک بچہ شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
9 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع دشت ارچی کے گاؤں کمال پر مارٹر فائر کئے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 شہری شہید ہوگئے۔
9 ستمبر کو صوبہ قندھار کے ضلع شاولی کوٹ کے شاجوئی کے علاقے میں افغان فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا۔
12 ستمبر کو صوبہ جوزجان کے ضلع منگجیک کے مرکز سے فائر کیے گئے میزائل سے ایک شہری شہید ہوا۔
12 ستمبر کو افغان فضائیہ نے صوبہ بغلان کے ضلع نہرین کے ارباب خیل اور دہمردا علاقوں میں شہری آبادی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 شہری زخمی ہوگئے۔
12 ستمبر کو سفاک دشمن نے صوبہ لوگر کے دارالحکومت کے قریب پیار خیل گاؤں پر ڈرون حملہ کیا جس سے ایک مسجد کو نقصان پہنچا اور دو شہری شہید اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔
13 ستمبر کو صوبہ غور کے ضلع دولتیار کے علاقے گرم آبک میں افغان فضائیہ کی بمباری میں ایک بوڑھا شخص شہید ہوگیا۔
13 ستمبر کو صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد کے مارک خیل کے علاقے میں افغان فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں تین شہری شہید ہوگئے۔
13 ستمبر کو صوبہ بغلان کے ضلع تالا برفک کے علاقے دشت لجام میں سرکاری فضائی حملے میں ایک مسجد اور متعدد گھروں کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں ایک شخص جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
13 ستمبر کو صوبہ بغلان کے ضلع نہرین کے حافظ بچہ کے علاقے میں افغان فورسز کے حملے میں ایک مکان تباہ اور دو شہری شہید ہوگئے۔
13 ستمبر کو صوبہ غزنی کے دارالحکومت کے گاؤں قلعہ گچ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو بچے شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
15 ستمبر کو سرکاری فوج نے صوبہ بغلان کے ضلع نہرین کے گاؤں ترہ خیل میں رہائشی علاقے پر بمباری کی، جس سے ایک مسجد اور پانچ مکانات کو نقصان پہنچا۔
16 ستمبر کو افغان فضائیہ نے صوبہ زابل کے صدر مقام قلات کے قریب خواجوک گاؤں پر بمباری کی جس سے ایک مکان تباہ اور ایک بزرگ شہید ہوا۔
17 ستمبر کو صوبہ سمنگان کے ضلع خرم سارباغ میں سیکورٹی فورسز نے بابا قمبر مدرسے کے دو طلباء کو شہید کر دیا۔
18 ستمبر کو صوبہ بغلان کے ضلع برکی میں چپہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے عام شہریوں کے گھروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین شہری شہید اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔
18 ستمبر کو صوبہ بلخ کے ضلع چمتال کے علاقے نوشہر علیزئی میں سرکاری فضائی حملے میں دو شہری زخمی ہوئے۔
19 ستمبر کو کابل کے ضلع موسہی کے علاقے قاری آباد میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار خواتین شہید اور زخمی ہوگئیں۔
19 ستمبر کو صوبہ پکتیا کے ضلع گردے سیڑی کے علاقے سواکی کنڈو میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
19 ستمبر کو افغان فضائیہ نے صوبہ ہرات کے ضلع پشتون زرغون کے علاقے زمان آباد میں شہری آبادی پر بمباری کی ، جس میں ایک خاتون شہید ہوگئی اور لوگوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
19 ستمبر کو سرکاری طیاروں نے صوبہ سمنگان کے ضلع درہ صوف کے مضافات میں رہائشی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 شہری شہید، کچھ دکانیں جل گئیں اور لوگوں کو بہت بڑا مالی نقصان پہنچا۔
19 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع خان آباد کے علاقے میں شہری آبادی پر حملہ کیا، عینی شاہدین کے مطابق اس حملے میں 23 شہری شہید اور 17 دیگر زخمی ہوئے۔
19 ستمبر کو صوبہ ہرات کے ضلع گلران کے علاقے خواجہ بزرگ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک بچہ شہید ہوگیا۔
21 ستمبر کو صوبہ بدخشان کے ضلع راغستان کے علاقے کندریم میں سیکورٹی فورسز کی گولہ باری سے ایک شہری شہید ہوا، بڑی تعداد میں جانور ہلاک ہوگئے اور لوگوں کو مالی نقصان پہنچا۔
21 ستمبر کو صوبہ غزنی کے ضلع دہ یک کے گاؤں علی خیل میں سرکاری فوج کی بمباری سے ایک مسجد کو نقصان پہنچا۔
23 ستمبر کو صوبہ بلخ کے ضلع چاربولک کے علاقے ہزارہ قشلاق میں سرکاری فوج کے فضائی حملے میں ایک ماں اور اس کے دو بچے شہید ہوگئے۔
26 ستمبر کو صوبہ بغلان کے ضلع دہنہ غوری کے گاؤں گایان میں سرکاری فوج کے مارٹر حملے میں دو خواتین شہید اور تین بچے زخمی ہوگئے۔
26 ستمبر کو صوبہ غزنی کے ضلع آب بند کے ڑاندہ خیل کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو شہری شہید ہوگئے۔
27 ستمبر کو صوبہ ہرات کے ضلع شینڈنڈ کے علاقے شوز کمپنی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار خواتین شہید اور دو بچے زخمی ہوگئے۔
27 ستمبر کو صوبہ بلخ کے ضلع خاص بلخ کے چہارسنگ کے علاقے سمرقندیہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید ہوگئی۔
29 ستمبر کو صوبہ لغمان کے ضلع علینگار کے علاقے الوخیل میں افغان فورسز نے رہائشی علاقوں پر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں پانچ شہری زخمی ہوئے اور ایک اور خاتون اور دو بچے شہید ہوگئے۔
29 ستمبر کو سرکاری طیاروں نے صوبہ بلخ کے ضلع کشندہ کے علاقے کاشندہ بالا میں عام شہریوں کے گھروں پر بمباری کی۔ اس بمباری میں دو شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا، اس کے علاوہ تین دکانیں بھی جل گئیں۔
29 ستمبر کو صوبہ بامیان کے علاقے باغک میں افغان فوجیوں نے عام شہریوں کے گھروں اور دکانوں سے قیمتی سامان لوٹ لیا اور پھر انہی دکانوں اور گھروں کو آگ لگا دی۔
ذرائع: [بی بی سی ریڈیو ، آزادی ریڈیو، افغان اسلامک اور پژواک نیوز ایجنسی ، افغان ویب سائٹ، لر او بر، نن ڈاٹ ایشیاء اور بینوا ویب سائٹس]