کابل

جیل کے عملے کو تربیت اور دینی تعلیم سے قیدیوں پر بھی مثبت اثرات پڑتے ہیں۔ قاری بدر

جیل کے عملے کو تربیت اور دینی تعلیم سے قیدیوں پر بھی مثبت اثرات پڑتے ہیں۔ قاری بدر

 

کابل: چیف کانسٹیبل اور جیل کے اصلاحی ادارے کے سربراہ قاری حبیب اللہ “بدر” نے سنٹرل جیل پل چرخی کا دورہ کیا اور یہاں جیل کے سربراہ مولوی خالق داد “رحمت” اور دیگر سول اور فوجی حکام سے ملاقات کی۔
محترم قاری حبیب اللہ “بدر” نے اپنے خطاب میں انتظامیہ کو فوجی وردی کے استعمال پر زور دیا۔ اور تمام سویلین اور فوجی اہلکاروں کو نصیحت کی کہ وہ اپنی نماز اپنے وقت پر سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ادا کریں۔

جیل خانہ جات کا اصلاحی ادارہ اپنے اہلکاروں کو مذہبی تعلیم فراہم کرتا ہے، جس سے قیدیوں پر بھی مثبت اثرات پڑتے ہیں۔ اور صوبوں میں قیدیوں کے ساتھ اچھے سلوک کے ذریعے انہیں مثبت کام کرنے کی ترغیب دینے اور انہیں برے کاموں سے روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے