حدود کا نفاذ، لڑائی، 2 گرفتار، 2 ہلاک، گاڑی غنیمت

صوبہ قندوز میں ڈاکوؤں پر حدود کا نفاذ ، جب کہ بغلان، بدخشان، لوگر اور بلخ صوبوں میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز صوبہ بغلان ضلع تالہ وبرفک کے دہن استمہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کو مجاہدین کی مزاحمت کا سامنا ہوا اور لڑائی […]

صوبہ قندوز میں ڈاکوؤں پر حدود کا نفاذ ، جب کہ بغلان، بدخشان، لوگر اور بلخ صوبوں میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز صوبہ بغلان ضلع تالہ وبرفک کے دہن استمہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کو مجاہدین کی مزاحمت کا سامنا ہوا اور لڑائی چھڑگئی، جو چھ گھنٹے تک جاری رہی،جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی، 2 اہلکار گاڑی سمیت گرفتار اور دیگر فرار ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ بلخ ضلع چمتال کے کنڈک کے علاقے میں فوجی بیس پر حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔

اسی طرح صوبہ بدخشان ضلع ارغنج خواہ کے دشت پنگ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں عبدالوکیل نامی پولیس ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا۔

نیز صوبہ لوگر کے صدر مقام بادخواب شانہ کے علاقے میں مجاہدین کے سنائیپرگن حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔

رپورٹ کے مطابق  صوبہ قندوز ضلع خان آباد کے آقتاش کے علاقے میں مجاہدین نے دو ڈاکوؤں شیرخان اوربابہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے مقدمہ کو عدالت کے حوالے کردیا ۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے انہیں 9 ماہ قید اور 20، 20 کوڑے لگانے کا حکم دیا۔دونوں قیدیوں کو کوڑے لگانے اور 9 ماہ قید میں رکھنے کے بعد کل ان کے ورثاء کےحوالے کردیا۔