حملے و دعوت،کمانڈروں سمیت18 ہلاک،4 گرفتار، 47 سرنڈر

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بدخشان میں دشمن کی چوکیوں پر حملہ کیا، جب کہ صوبہ بلخ میں 47 سیکورٹی اہلکار مجاہدین سے آملے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ بدخشان ضلع جرم کے کیبلی پل کےعلاقے میں مجاہدین نے 6 چوکیوں پر وسیع […]

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بدخشان میں دشمن کی چوکیوں پر حملہ کیا، جب کہ صوبہ بلخ میں 47 سیکورٹی اہلکار مجاہدین سے آملے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ بدخشان ضلع جرم کے کیبلی پل کےعلاقے میں مجاہدین نے 6 چوکیوں پر وسیع حملہ کرکے تمام کو تباہ کردیا،جس کے نتیجے میں کمانڈر سیدعمر اور کمانڈر امین اللہ سمیت 18 اہلکار ہلاک، 24 زخمی، 4 گرفتار، 2 ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ مجاہدین نے کافی مقدار میں مختلف النوع اسلحہ قبضے میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی جدوجہد کے نتیجے میں صوبہ بلخ کے کلدار، چاربولک، دولت آباد، خاص بلخ اور شولگرہ اضلاع میں کابل انتطامیہ کے 47 سیکورٹی اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔