کابل

خلیل الرحمان حقانی کا ایرانی سفیر سے افغان تارکین وطن کے حوالے سے کیے گئے معاہدوں پر عمل در آمد کا مطالبہ

خلیل الرحمان حقانی کا ایرانی سفیر سے افغان تارکین وطن کے حوالے سے کیے گئے معاہدوں پر عمل در آمد کا مطالبہ

کابل (بی این اے) وزیر امور و آباد کاری مہاجرین نے ایرانی سفیر سے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ وہ افغان تارکین وطن کے حوالے سے کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کریں۔
مذکورہ وزارت کے پریس آفس نے ایک خبر میں کہا ہے کہ خلیل الرحمن حقانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن کاظمی قمی سے کابل میں ملاقات کی۔
ملاقات میں خلیل الرحمن حقانی نے ایرانی سفیر سے کہا کہ ایران میں مقیم افغان مہاجرین کے حوالے سے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران حج کی ادائیگی کے حوالے سے افغان تارکین وطن کو سہولیات کی فراہمی، افغان مہاجرین کے مسائل اور ایران میں مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افغان باشندوں کی میتوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کے حوالے سے پچھلی ملاقاتوں میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن کاظمی قمی نے بھی اس حوالے سے کہا ہمارے افغان تارکین وطن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید قریب کیے جائیں۔
انہوں نے عہد کیا کہ وہ ایران میں مقیم افغانوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کے مطالبات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔