کابل

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم آفس کے سیکریٹری برائے سیاسی امور کا پیغام

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم آفس کے سیکریٹری برائے سیاسی امور کا پیغام

کابل (بی این اے) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم آفس کے سیکریٹری برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کا پیغام
بسم الله الرحمن الرحیم
قال الله تعالی : (وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۚ فَإِن كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا )
میں خواتین کے عالمی دن پر افغانستان کی تمام وفادار، باوقار اور مصیبت زدہ خواتین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
تاریخ کے مختلف ادوار میں دنیا کی مسلم خواتین بالخصوص افغان خواتین نے ایک بااثر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مختلف غزوات، تعلیم کے پھیلاؤ اور بیس سالہ جہاد کی فتح میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اسلام کا مبارک مذہب مرد اور عورت کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے، دونوں کو معاشرے کے دو بازو سمجھتا ہے، خواتین کی عزت کا احترام کرتا ہے اور سب کو ان کا احترام کرنے اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے۔
امارت اسلامیہ خواتین کو خصوصی حقوق دیتی ہے اور اسلامی احکام و ہدایات کی روشنی میں ان کا احترام کرتی ہے۔ امارت اسلامیہ ماضی کی طرح خالی نعروں اور ناجائز وعدوں سے خواتین کو دھوکہ نہیں دینا چاہتی اور انہیں امدادی منصوبوں اور رقم کے حصول کے لیے بطور اوزار استعمال نہیں کرنا چاہتی۔ امارت اسلامیہ چاہتی ہے کہ حقیقی معنوں میں خواتین کی عزت و آبرو کی حفاظت کی جائے، تاکہ وہ دنیا و آخرت کی سعادت سے بہرہ مند ہوسکیں۔
امارت اسلامیہ بیواؤں کی زبردستی شادی، ان کے ساتھ ناروا سلوک، انہیں بغیر کسی گناہ کے سزا دینے اور اسی طرح کے غیر قانونی کاموں اور عورتوں پر ظلم و ستم کی سختی سے ممانعت کرتی ہے۔
امارت اسلامیہ معاشرے میں خواتین کو کام اور کاروبار کے ساتھ ساتھ محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی کوشاں ہے اور کوشش کرتی ہے کہ خواتین ہر میدان میں خود کو اسلام اور افغانی ثقافت کے دائرے میں دیکھیں اور معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
آخر میں ایک بار پھر میں انہیں معزز وفاشعار اور قابل فخر خواتین کو ان کے دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔