خوست

خوست، 60 کھلاڑیوں کے درمیان “فٹنس” باڈی بلڈنگ مقابلے

خوست، 60 کھلاڑیوں کے درمیان “فٹنس” باڈی بلڈنگ مقابلے

خوست میں 60 کھلاڑیوں کے درمیان “فٹنس” باڈی بلڈنگ کا مقابلہ ہوا، اس مقابلے میں خوست نے 22 میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق جنرل ڈائریکٹریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس نے آج اعلان کیا کہ اس مقابلے میں خوست لوگر، کنڑ اور پکتیا کے 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔خوست 7 گولڈ، 7 سلور اور 8 برانز میڈل جیت کر پہلے نمبر پر رہا۔
پکتیا دو گولڈ میڈل جیت کر دوسرے اور لوگر ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر تیسرے نمبر پر رہا۔
واضح رہے کہ یہ مقابلے باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جانب سے ’’امن و صلح‘‘ کے نام سے منعقد کیے گئے تھے، جس میں باڈی بلڈنگ کے نو وزن اور فٹنس کے پانچ وزن رکھے گئے تھے۔