خوست اور دیگر صوبوں میں کابل انتظامیہ کےمظالم کے متعلق ترجمان کا بیان

گذشتہ کئی روز سے کابل انتظامیہ کی ضربتاتن نامی فوجیوں نے صوبہ خوست ضلع صبری کے مختلف علاقوں میں عام لوگوں کے گھروں اور مکتب نامی بازار میں آپریشن شروع کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آپریشن میں بیرونی غاصبوں کی فضائیہ بھی حصہ لے رہا ہے،جو عوام کے گھروں کو بمبار اور شہریوں کو موت […]

گذشتہ کئی روز سے کابل انتظامیہ کی ضربتاتن نامی فوجیوں نے صوبہ خوست ضلع صبری کے مختلف علاقوں میں عام لوگوں کے گھروں اور مکتب نامی بازار میں آپریشن شروع کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آپریشن میں بیرونی غاصبوں کی فضائیہ بھی حصہ لے رہا ہے،جو عوام کے گھروں کو بمبار اور شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار رہا ہے۔
علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک آپریشن اور جرائم میں تقریبا 20 شہری شہید، متعدد زخمی ہوئے،جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
درجنوں مکانات، دکانیں وغیرہ تباہ اور عوام کے گھروں سے اموال وغیرہ بھی چرا لیے ہیں ۔
نیز ہلمند کے شوراب کے مشرق تامنیان کے علاقے اور بادغیس کےمقر کے ترکی کے علاقے وغیرہ صوبوں میں بھی کٹھ پتلی دشمن کے ظالم کمانڈو عوام کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں، جس میں عوام کے سینکڑوں گھروں کو منہدم، متعدد افراد کو شہید و زخمی اور بہت سے افراد کو گھربار چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے، اس حوالے سے ہم نے وقتافوقتا مصدقہ رپورٹیں شائع اور میڈیا سے شیئر کی ہیں ۔
دشمن کی جانب سے اس طرح وحشت اور عام شہریوں کے قتل عام کی امارت اسلامیہ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،اس ظلم کو کابل انتظامیہ کےظلم اور وحشت کی بہترین مثال سمجھتی ہے اور وعدہ کرتی ہے کہ مجرموں سے اپنے مظلوم عوام کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
اسی طرح ہم بین لاقوامی قانونی اور انسانی تنظیموں کو بتلاتے ہیں کہ ان مظالم، قتل عام اور اذیتوں کے خلاف اپنے مؤقف کو واضح اور ذمہ داری کو ادا کریں۔
خاص طور پر یوناما جو شہری نقصانات کے متعلق ہمیشہ غلط معلومات پر مبنی رپورٹیں شائع کرتی ہیں، آج اسے اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے اور شہریوں کے قتل عام کی حقیقی رپورٹ مرتب اور نشر کریں۔ اس ساتھ ملکی میڈیا کو بھی اس مظلوم عوام پر رحم آنا چاہیے، عوام کے قتل سے پردہ اٹھائے،متاثرہ علاقوں تک رسائی میں ہم ان کے لیے سہولیات فراہم کرتے ہیں، انہیں وہاں جانا چاہیے اور علاقوں سے مصدقہ رپورٹیں مرتب اور نشر کرنی چاہیے۔
ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ
14 شعبان المعظم 1442 ھ ق
08 حمل 1400 ھ ش
28 مارچ 2021 ء