خوست

خوست: 1 لاکھ 90 ہزار ڈالرز سے زائد مالیت کی ایک نہر کی تعمیر مکمل، 1134 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی

خوست: 1 لاکھ 90 ہزار ڈالرز سے زائد مالیت کی ایک نہر کی تعمیر مکمل، 1134 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی

 

صوبہ خوست میں 1 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی ایک نہر کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔
یہ نہر صوبہ خوست کے ضلع باک میں تعمیر کی گئی جس کا افتتاح مذکورہ صوبے کے ڈپٹی گورنر محمد انور دین پرور، باک کے ضلعی گورنر، کمیونیکیشن آفس کے حکام اور متعدد علمائے کرام اور عمائدین کی موجودگی میں کیا گیا۔
یہ نہر 1700 میٹر لمبی ہے اور 1134 ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس نہر کو واٹر مینجمنٹ اور ریگولیشن کے شعبے میں بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔