کابل

دارالحکومت کابل میں خوارج کے خلاف تازہ ترین آپریشن، 3 ہلاک اسلحہ و گولہ بارود برآمد

دارالحکومت کابل میں خوارج کے خلاف تازہ ترین آپریشن، 3 ہلاک اسلحہ و گولہ بارود برآمد

 

کابل: گزشتہ رات کابل شہر کے بارہویں سیکورٹی زون میں بتخاک چوراہے میں خوارج کے ایک ٹھکانے پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں داعشی خوارج کے 3 جنگجو مارے گئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، دھماکہ خیز مواد، بڑی تعداد میں برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ بارودی سرنگ بنانے کا بہت سا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ داعشی خوارج اس ٹھکانے کو کابل شہر میں حملوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے اور رمضان کے مہینے میں مذہبی مقامات اور عام شہریوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اللہ کے فضل وکرم وخصوصی نصرت سے وقت سے پہلے ہی ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور خوارج سمیت ان کاٹھکانہ تباہ کر دیا گیا۔
آپریشن میں عام شہریوں اور مجاہدین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔