امارت اسلامیہ افغانستان

دوحہ معاہدے کی تیسری سالگرہ کے موقع پر امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

  تین سال قبل آج کے دن، 29 فروری 2020 بمطابق 10 کب 1398 ھجری شمسی کو امارت اسلامیہ افغانستان اور امریکہ کے درمیان دوحہ میں 60 ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں کی موجودگی میں افغانستان سے تمام غیر ملکی قابض افواج کے انخلاء کا معاہدہ طے پایا تھا۔ ہمارے مومن اور مجاہد عوام نے […]

 

تین سال قبل آج کے دن، 29 فروری 2020 بمطابق 10 کب 1398 ھجری شمسی کو امارت اسلامیہ افغانستان اور امریکہ کے درمیان دوحہ میں 60 ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں کی موجودگی میں افغانستان سے تمام غیر ملکی قابض افواج کے انخلاء کا معاہدہ طے پایا تھا۔
ہمارے مومن اور مجاہد عوام نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے بیرونی حملہ آوروں کے خلاف مقدس جہاد اس وقت تک جاری رکھا جب تک ان کی جدوجہد عظیم کامیابی سے ہمکنار ہوئی، اللہ تعالی کی خصوصی مدد اور مجاہدین و عوام کی قربانیوں کی بدولت 29 فروری بمطابق 10 کب ھجری شمسی افغان مجاہد اور مظلوم قوم کے لئے عظیم فتح اور آزادی حاصل کرنے کا نیا باب ثابت ہوا اور اسی کی بدولت افغانستان میں 20 سالہ جارحیت اور جنگ کا خاتمہ ممکن ہوا۔
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے افغان عوام ایک بار پھر بھائیوں کی طرح اکٹھے ہوئے، دشمن کے منصوبے ناکام ہوئے اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے سازگار ماحول میسر ہوا۔
الحمد لله والمنة امارت اسلامیہ افغانستان اس عظیم دن کے موقع پر ایک بار پھر تمام افغان عوام اور میدان کارزار میں لڑنے والے مجاہدین کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور جہاد کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کے لیے جنت، زخمیوں کے لیے صحت کاملہ اور یتیموں اور بیواؤں کے لیے دنیا و آخرت کی سعادتیں چاہتی ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس حاصل کردہ امن و امان اور شہداء کی قربانیوں کی بدولت قائم ہونے والے اسلامی نظام کو مستحکم بنائے اور ہم سب کو اس عظیم فتح اور انعام پر شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارا سب کچھ رضائے الہی کے حصول کا سبب بنائے۔
امارت اسلامیہ افغانستان
/۹/۸/ ۱۴۴۴هـ ق
۱۰/ ۱۲ / ۱۴۰۱هـ ش
01/03/2023