کابل

رئیس الوزراء کے آفس سیکریٹری ڈاکٹر ملا عبدالواسع کی قندھار کے تاجروں سے ملاقات

رئیس الوزراء کے آفس سیکریٹری ڈاکٹر ملا عبدالواسع کی قندھار کے تاجروں سے ملاقات

 

کابل: وزیر اعظم کے دفتر کے جنرل ڈائریکٹر محترم ڈاکٹر ملا عبدالواسع نے آج سہ پہر صوبہ قندھار سے آئے اسپیئر پارٹس یونین اور اسپن بولدک موٹر یونین کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حاجی خان محمد، حاجی مولوی آغاصاحب اور حاجی عیسیٰ محمد نے گفتگو کی اور امارت اسلامیہ کی خود مختاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کاروں کے لیے اسٹیکرز کی تقسیم کو سراہا اور اپنے مسائل بھی ڈاکٹر صاحب سے شئیر کیے۔ ڈاکٹر ملا عبدالواسع نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہر کوئی اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے رابطہ کرتا ہے۔ ہم لوگوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہم نے انہیں بارہا کہا ہے کہ دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری کی بجائے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کو اہمیت دیں۔ انہوں نے موٹر یونین کے نمائندوں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔