روس کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدوں کے حوالے سے وضاحت

روس کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدوں کے حوالے سے وضاحت ملک کی خراب معاشی صورت حال، غربت اور بنیادی اشیائے ضرورت کی مہنگائی کے باعث امارت اسلامیہ کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ معیاری اور سستی اشیائے ضرورت کے در آمد کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس سلسلے میں وزیر صنعت و تجارت کی […]

روس کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدوں کے حوالے سے وضاحت
ملک کی خراب معاشی صورت حال، غربت اور بنیادی اشیائے ضرورت کی مہنگائی کے باعث امارت اسلامیہ کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ معیاری اور سستی اشیائے ضرورت کے در آمد کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس سلسلے میں وزیر صنعت و تجارت کی سربراہی میں تشکیل شدہ وفد نے چند ماہ قبل روس کا دورہ کیا۔ روسی فریق کے ساتھ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ روس افغانستان کو آئندہ ایک سال کے لیے بنیادی اشیائے ضرورت گندم اور تیل فراہم کرے گا۔ ان معاہدوں کی بنیاد پر آئندہ چند ہفتوں میں درآمدی سامان کی پہلی آزمائشی کھیپ پہنچے گی۔
امارت اسلامیہ توقع رکھتی ہے کہ مذکورہ اشیا کے پہنچنے سے عوام کے اقتصادی مسائل اور بنیادی اشیائے ضرورت کی قیمتوں کی سطح میں کمی، امارت اسلامیہ کی تجارتی تعلقات میں بہتری اور پرائیویٹ تجارتی سیکٹر سے تعاون میں مدد ملے گی۔
وزارت اقتصادیات امارت اسلامیہ افغانستان
28 ستمبر 2022