زابل : عوام بلا جھجک اپنے مسائل اور مطالبات حکومت کے ساتھ شیئر کریں۔خلیفہ سراج الدین حقانی

زابل : عوام بلا جھجک اپنے مسائل اور مطالبات حکومت کے ساتھ شیئر کریں۔خلیفہ سراج الدین حقانی وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے صوبہ زابل کے دورے کے دوران آج ایک تقریب کے میں اس صوبے کے مکینوں کے مسائل اور مطالبات سنے ۔ آج بادام گل محل میں منعقد ہونے والی تقریب میں […]

زابل : عوام بلا جھجک اپنے مسائل اور مطالبات حکومت کے ساتھ شیئر کریں۔خلیفہ سراج الدین حقانی

وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے صوبہ زابل کے دورے کے دوران آج ایک تقریب کے میں اس صوبے کے مکینوں کے مسائل اور مطالبات سنے ۔

آج بادام گل محل میں منعقد ہونے والی تقریب میں زابل کے مقامی حکام، بہت سے قبائلی عمائدین و مخیر حضرات، مذہبی اسکالرز اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس تقریب میں زابل پولیس کے سربراہ مولوی محب اللہ ایوب اخندزادہ نے وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ وہ صوبے میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کوتاہی نہیں کریں گے اور تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔ .

زابل کے ڈپٹی گورنر سلیمان آغا بہیر نے خلیفہ سراج الدین حقانی سے زابل کے عوام کے مسائل اور مطالبات شیئر کیے اور ان سے کہا کہ وہ اس صوبے پر زیادہ توجہ دیں۔

اسی دوران وزیر داخلہ نے اپنی تقریر میں زابل کو بہادر سپوتوں کا آبائی شہر قرار دیا اور کہا کہ امارت اسلامیہ موجودہ نظام کی مضبوطی میں عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔

حقانی نے مزید کہا کہ حکومت کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور لوگوں کو اعتماد کے ساتھ اپنے مسائل اور مطالبات سے ہمیں آگاہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے عوام کے مسائل کے حل کے لیے فوری کوششیں کرنے کا وعدہ کیا۔