سرپل

سرپل، علما کی درخواست پر مقتول کے ورثا کی قاتل کو معافی

سرپل، علما کی درخواست پر مقتول کے ورثا کی قاتل کو معافی

 

قصاص سے قبل عدالت عظمی کے وفد کی درخواست پر مقتول کے ورثا نے قاتل کو معافی دیدی۔
قاتل کے سرعام قصاص کے لیے جمع عوامی اجتماع دعا کے ساتھ اختتام پذیر۔
سرپل ضلع سید آباد کے شہری ارسلان کے بیٹے کا قتل جنت گل نامی شخص نے کردیا تھا۔
اس معاملے کے عدالت میں آنے کے بعد عدالت ابتدائیہ، عدالت عالیہ اور عدالت عظمی تینوں کی تحقیقات میں ملزم پر قتل کا جرم ثابت ہوگیا۔
جس کے بعد یہ کیس امیرالمؤمنین کے پاس بھیجا گیا۔ امیرالمؤمنین نے تحقیقات کے بعد عدالت عظمی کے قصاص کے فیصلے کو درست قرار دیا۔
قصاص کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آج سرپل میں عوامی اجتماع بلایا گیا۔ شرعی طریقہ کار کے مطابق سپریم کورٹ کے علما کے وفد نے مقتول کے خاندان سے قاتل کو معاف کرنے کی درخواست کی جو مقتول کے خاندان نے قبل کرلی۔
اس طرح قاتل کو معاف کردیا گیا اور یہ اجتماع نصیحت اور ملکی سلامتی کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔