سمرقند

سمرقند کانفرنس: شرکا نے افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دل چسپی ظاہر کی۔ وزیر خارجہ

سمرقند کانفرنس: شرکا نے افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دل چسپی ظاہر کی۔ وزیر خارجہ

13 اور 14 اپریل کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں افغانستان کے پڑوسی مالک کے وزراے خارجہ کا چوتھا کانفرنس اختتام پذیر ہوا۔ اس کانفرنس میں افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ایک وفد کے ہمراہ شرکت کی اور کانفرنس میں خطاب بھی کیا۔ کانفرنس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولوی امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے شرکا نے افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دل چسپی ظاہر کی۔ تمام شرکا کی افغانستان سے متعلق مثبت سوچ تھی۔ شرکا نے افغانستان میں تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں میں دل چسپی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اب جب کہ افغانستان میں مکمل طور پر امن و امان ہے اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان میں مثبت اقدامات اٹھانے چاہئیں۔