سمنگان

سمنگان،ہفتۀ کتاب و مطالعہ منایا گیا

سمنگان،ہفتۀ کتاب و مطالعہ منایا گیا

کابل (بی این اے) سمنگان میں متعدد پروفیسرز، طلباء اور مقامی عہدیداروں نے ایک پروگرام میں کتاب اور مطالعہ کا ہفتہ منایا۔
باختر ایجنسی کے مطابق سمنگان کے محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ مولوی فیروز الدین نے مطالعۀ کتاب کے کلچر کو ہر شخص کی زندگی میں اہم قرار دیا اور کہا کہ کتابیں ایک اہم عنصر کے طور پر خاندان اور معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور معاشروں کی ادارہ جاتی تشکیل میں اس کا کردار بہت ضروری ہے۔
دریں اثنا سمنگان کے ایک تعلیمی ادارے کے استاد پروفیسر نورالامین نیک بن صمادی نے کہا کہ ہر شخص کی صلاحیت کا انحصار اس کے تجربات اور علم پر ہوتا ہے، اور جو لوگ کتابوں سے معاشرے کے تجربات اور علم سیکھتے ہیں، انہیں معاشرے کے لوگوں میں ایک خاص مقام حاصل ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ علم وتحقیق سے وابستہ افراد پروفیسرز، شاعروں اور کتاب سے محبت کرنے والے نوجوانوں نے عہد کیا کہ کتابوں کی نمائش، ادبی حلقوں اور مطالعہ کتاب کے مقابلوں کا انعقاد کر کے مطالعہ کتاب کے کلچر کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش کریں گے۔