سویڈن توہین قرآن مجید کے خلاف 21 صوبوں میں احتجاجی مظاہرے

سویڈن توہین قرآن مجید کے خلاف 21 صوبوں میں احتجاجی مظاہرے کابل (بی این اے) پنجشیر، فراہ، بلخ، بغلان، پکتیا، ہرات، کابل، لوگر، نیمروز، سرپل، غور، بادغیس، ہلمند، سمنگان، غزنی، لغمان، دائی کنڈی، پروان، ننگرہار، بدخشان اور جوزجان صوبوں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، مظاہرین نے سویڈن میں قرآن مجید نذر آتش کیے جانے کو […]

سویڈن توہین قرآن مجید کے خلاف 21 صوبوں میں احتجاجی مظاہرے
کابل (بی این اے) پنجشیر، فراہ، بلخ، بغلان، پکتیا، ہرات، کابل، لوگر، نیمروز، سرپل، غور، بادغیس، ہلمند، سمنگان، غزنی، لغمان، دائی کنڈی، پروان، ننگرہار، بدخشان اور جوزجان صوبوں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، مظاہرین نے سویڈن میں قرآن مجید نذر آتش کیے جانے کو غیر انسانی فعل قرار دیا۔
مظاہرین نے “مرگ بر سویڈن” کے نعرے لگائے، سویڈن کا پرچم نذر آتش کیا اور مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے واقعے کے مجرم کو سخت سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس عظیم جرم پر خاموش نہ رہیں اور مشترکہ طور پر اپنی مقدس کتاب قرآن پاک کی توہین پر سوال اٹھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلمان اس جرم پر پردہ ڈالیں گے تو دنیا کے کفار بار بار ایسے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کریں گے۔
یہ مظاہرے اس وقت ہو رہے ہیں جب سویڈن میں ایک سیاست دان راسموس پالوڈان نے ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید نذر آتش کردیا۔